اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پاکستان نے نیوزی لینڈ اور ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بلال رشید by بلال رشید
اگست 3, 2022
in کھیل کی خبریں
پاکستان نے نیوزی لینڈ اور ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کے روز ہالینڈ کے خلاف 16 سے 21 اگست تک تین ون ڈے میچوں کی سیریز اور 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

 واضح رہے کہ حسن علی کی جگہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ون ڈے میچز کے لیے 2021 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والے سلمان علی آغا کو پاکستان کے اسکواڈ میں واپس بلا لیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، اور ان کی بحالی کے پروگرام کی نگرانی ٹیم ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کریں گے، جو ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں | آئی سی سی ورلڈ کپ: کیا پاکستان اور انڈیا کا فائنل ممکن ہے؟

یہ بھی پڑھیں | آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: فہد مصطفی کی جانب سے بابر اعظم کی تعریف 

اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ

 اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ ٹیم میں نیدرلینڈز کے ون ڈے سکواڈ سے پانچ تبدیلیاں کی جائیں گی۔ عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

اسکواڈ: نیدرلینڈز ون ڈے کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، شاہنواز ڈہانی اور زاہد محمود، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  فاطمہ ثنا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کی کپتانی کریں گی

 اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شاہنواز ڈاہنی اور عثمان قادر۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

امبانیز کے ساتھ ارجن ٹنڈولکر اور ثانیہ چنڈوک کی پری ویڈنگ تقریبات کی جھلکیاں

امبانیز کے ساتھ ارجن ٹنڈولکر اور ثانیہ چنڈوک کی پری ویڈنگ تقریبات کی جھلکیاں

فروری 26, 2026
تعلیمی بورڈ سوات کی جانب سے کلاس 9 اور 10 کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

تعلیمی بورڈ سوات کی جانب سے کلاس 9 اور 10 کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

فروری 26, 2026
ٹویوٹا اپ ڈیٹ 2026 – ٹویوٹا فارچیونر میں نیا کیا ہے؟

ٹویوٹا اپ ڈیٹ 2026 – ٹویوٹا فارچیونر میں نیا کیا ہے؟

فروری 26, 2026
واٹس ایپ شیڈول میسجز فیچر اب مقررہ وقت پر خودکار میسج بھیجنا ممکن

واٹس ایپ شیڈول میسجز فیچر: اب مقررہ وقت پر خودکار میسج بھیجنا ممکن

فروری 25, 2026
نادرا شناختی کارڈ کی نئی خصوصیات کیو آر کوڈز اور ڈیجیٹل اپ گریڈز

نادرا شناختی کارڈ کی نئی خصوصیات: کیو آر کوڈز اور ڈیجیٹل اپ گریڈز

فروری 25, 2026
پاکستان میں عید الفطر 2026 کی تاریخ پی ایم ڈی (PMD) کی پیش گوئی

پاکستان میں عید الفطر 2026 کی تاریخ: پی ایم ڈی (PMD) کی پیش گوئی

فروری 25, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

امبانیز کے ساتھ ارجن ٹنڈولکر اور ثانیہ چنڈوک کی پری ویڈنگ تقریبات کی جھلکیاں

امبانیز کے ساتھ ارجن ٹنڈولکر اور ثانیہ چنڈوک کی پری ویڈنگ تقریبات کی جھلکیاں

فروری 26, 2026
تعلیمی بورڈ سوات کی جانب سے کلاس 9 اور 10 کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

تعلیمی بورڈ سوات کی جانب سے کلاس 9 اور 10 کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

فروری 26, 2026
ٹویوٹا اپ ڈیٹ 2026 – ٹویوٹا فارچیونر میں نیا کیا ہے؟

ٹویوٹا اپ ڈیٹ 2026 – ٹویوٹا فارچیونر میں نیا کیا ہے؟

فروری 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔