اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے جیت لی

ذیشان خان by ذیشان خان
اگست 4, 2025
in اہم خبریں, کھیل کی خبریں
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 1 سے جیت لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 13 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ یہ میچ سینٹرل برووارڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ اننگز کی شاندار شروعات صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے کی جنہوں نے 138 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ سائم ایوب نے 66 رنز بنائے جبکہ فرحان نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ انہیں شمر جوزف نے سترہویں اوور میں آؤٹ کیا۔

اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ اور فہیم اشرف نے بالترتیب 11 اور 10 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اسکور کو مزید بہتر بنایا۔ مجموعی طور پر پاکستان کی اننگز میں 11 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 176 رنز بنا سکی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف سے 13 رنز پیچھے رہ گئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، محمد نواز، سفیان مقیم اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آخری میچ میں پاکستان نے دو تبدیلیاں کیں: حارث رؤف کو شاہین آفریدی کی جگہ شامل کیا گیا جبکہ خوشدل شاہ نے فخر زمان کی جگہ لی۔

پہلا میچ پاکستان نے 14 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ کی جیت کے ساتھ پاکستان نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی شہریوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث افراد گرفتار 
ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

100 روپے فی لیٹر پٹرول ڈسکاؤنٹ

پنجاب میں 100 روپے فی لیٹر پٹرول ڈسکاؤنٹ کیسے حاصل کریں؟: مکمل گائیڈ

اپریل 4, 2026
سندھ میں 2000 روپے کی پٹرول سبسڈی

سندھ میں 2,000 روپے کی پٹرول سبسڈی کیسے حاصل کریں: رجسٹریشن کی مکمل گائیڈ

اپریل 4, 2026
لیسکو نئی ہیلپ لائن

لیسکو کی جانب سے بجلی کی شکایات کے لیے نئی ہیلپ لائن کا آغاز

اپریل 4, 2026
Oppo K15 Pro

Oppo K15 Pro: پاکستان میں قیمت، خصوصیات اور تفصیلی جائزہ

اپریل 4, 2026
کراچی میں آرام دہ زندگی کے لیے تنخواہ

کراچی میں آرام دہ زندگی گزارنے کے لیے کتنی تنخواہ کافی ہے؟

اپریل 3, 2026
پبلک ٹرانسپورٹ انشورنس ویریفکیشن سسٹم

پبلک ٹرانسپورٹ انشورنس ویریفکیشن سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

اپریل 3, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

100 روپے فی لیٹر پٹرول ڈسکاؤنٹ

پنجاب میں 100 روپے فی لیٹر پٹرول ڈسکاؤنٹ کیسے حاصل کریں؟: مکمل گائیڈ

اپریل 4, 2026
سندھ میں 2000 روپے کی پٹرول سبسڈی

سندھ میں 2,000 روپے کی پٹرول سبسڈی کیسے حاصل کریں: رجسٹریشن کی مکمل گائیڈ

اپریل 4, 2026
لیسکو نئی ہیلپ لائن

لیسکو کی جانب سے بجلی کی شکایات کے لیے نئی ہیلپ لائن کا آغاز

اپریل 4, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔