اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

ذیشان خان by ذیشان خان
دسمبر 17, 2025
in اہم خبریں, ٹیکنالوجی کی خبریں, قومی نیوز
پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

پاکستان میں 5G رول آؤٹ کو محفوظ، منظم اور کنٹرول شدہ انداز میں یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے 5G سیکیورٹی گائیڈ لائنز 2025 جاری کر دی ہیں۔ یہ گائیڈ لائنز پاکستان میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر، اہم سروسز اور صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ہیں کیونکہ ملک ایڈوانس موبائل نیٹ ورک کی طرف بڑھ رہا ہے۔

PTA پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ پاکستان میں 5G رول آؤٹ کے دوران سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ حکام کے مطابق 5G صرف تیز انٹرنیٹ کا نام نہیں بلکہ یہ ڈیجیٹل گورننس، اسمارٹ سٹیز، صحت، صنعت اور عوامی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسی لیے سیکیورٹی میں کمزوری قومی اور معاشی سطح پر سنگین نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

عالمی معیار کے مطابق رہنے کے لیے بین الاقوامی سیکیورٹی معیارات جیسے 3GPP، GSMA، ITU اور NIST کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ اس ہم آہنگی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں 5G کا نفاذ عالمی سیکیورٹی معیار پر پورا اترے۔

PTA نے وضاحت کی کہ 5G نیٹ ورک پچھلی موبائل ٹیکنالوجیز سے کافی مختلف ہے۔ چونکہ 5G کلاؤڈ بیسڈ سسٹمز، ورچوئلائزیشن اور سافٹ ویئر پر مبنی سروسز پر انحصار کرتا ہے اس لیے سائبر اٹیک کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے PTA نے یونیفائیڈ آتھنٹیکیشن فریم ورک نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے جو موبائل اور نان موبائل نیٹ ورک کی تصدیق کے ذریعے سیکیورٹی کو بہتر بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جماعت الدعوہ کے سربراہ حفیظ سعید کو انسداد دہشت گردی کے شعبے سے گرفتار کیا گیا

یوزرز پرائیویسی بھی ایک اہم حصہ ہے۔ PTA نے سبسکرپشن کنسیلڈ آئیڈینٹیفائر (SUCI) ٹیکنالوجی کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے جو غیر قانونی ٹریکنگ IMSI اسنیچنگ اور فضائی نگرانی کو روکے گی۔ اس کے علاوہ ہوم نیٹ ورک آتھنٹیکیشن کو کنٹرول کرے گا تاکہ رومنگ فراڈ کم ہو اور غیر مجاز رسائی کو روکا جا سکے۔

اتھارٹی نے مضبوط انکرپشن معیارات جیسے TLS 1.3 اور AES-128 کو نافذ کیا ہے جبکہ پرانے اور کمزور الگورتھمز جیسے MD5 اور SHA-1 پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں 5G رول آؤٹ کے دوران تمام سروسز میں محفوظ مواصلات کو یقینی بنانا ہے۔

نیٹ ورک سلائسنگ کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے جس کے تحت ایک ہی فزیکل انفراسٹرکچر پر مختلف ورچوئل نیٹ ورکس چلائے جا سکتے ہیں۔ PTA نے حساس شعبوں جیسے IoT صنعتی نظام اور ایمرجنسی سروسز کے لیے ان نیٹ ورک سلائسز کی سخت علیحدگی (Isolation) لازمی قرار دی ہے۔

کور نیٹ ورک کے حوالے سے PTA نے سروس بیسڈ آرکیٹیکچر (SBA) کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا ہے جس میں APIs کا تحفظ، OAuth 2.0 آتھرائزیشن، میوچوئل TLS آتھنٹیکیشن اور سروس کمیونیکیشن پراکسیز شامل ہیں۔ بین الاقوامی رومنگ کے لیے آپریٹرز کو سیکیورٹی ایج پروٹیکشن پراکسی (SEPP) کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اسپورفنگ اور بین الاقوامی سائبراٹیک کو روکا جا سکے۔

PTA نے خبردار کیا ہے کہ اینڈ یوزر ڈیوائسز، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) آلات اور ایج کمپیوٹنگ سسٹمز بھی سیکیورٹی کے بڑے خطرات بن سکتے ہیں۔ ہارڈویئر، سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کا فقدان اور تھرڈ پارٹی ہوسٹنگ کی کمزوریاں نیٹ ورک سائبر اٹیک کر سکتی ہیں۔ خاص طور پر کور نیٹ ورک پر اٹیک پورے ملک کے مواصلاتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے، جو پاکستان میں 5G رول آؤٹ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے الیکٹراننگ ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز ووٹنگ کے لئے کام کا آغاز کر دیا

موبائل ٹاورز اور ریڈیو ایکسس سائٹس کی فزیکل سیکیورٹی کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامی خطرات جیسے اندرونی خطرات، کمزور شناختی نظام اور ناقص رسائی کنٹرولز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ان خطرات سے نمٹنے کے لیے زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی ماڈل اپنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں کسی بھی صارف یا ڈیوائس کو خودکار طور پر قابلِ اعتماد نہیں سمجھا جاتا۔ PTA نے ٹیلی کام آپریٹرز کو سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (SOC) قائم کرنے SIEM سسٹمز نافذ کرنے اور AI پر مبنی ٹولز کے ذریعے خطرات کی نگرانی کی ہدایت دی ہے۔

PTA نے مستقبل کی تیاری پر زور دیا ہے جس میں پوسٹ کوانٹم کرپٹو ریڈینس، بہتر گورننس، باقاعدہ سیکیورٹی آڈٹس اور ٹیلی کام آپریٹرز، وینڈرز اور ریگولیٹرز کے درمیان مضبوط تعاون شامل ہے۔ ان اقدامات کو پاکستان میں 5G کے محفوظ، قابلِ اعتماد اور قابلِ بھروسا نفاذ کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

دسمبر 17, 2025
Word میں خالی پیج ختم کیسے کریں

Word میں خالی پیج ڈیلیٹ کیسے کریں

دسمبر 17, 2025
پاکستان میں Quinoa: نام، استعمال اور فوائد

پاکستان میں Quinoa: نام، استعمال اور فوائد

دسمبر 16, 2025
Huawei Nova 15 سیریز لانچ : ڈیزائن اور اسپیسفیکیشنز

Huawei Nova 15 سیریز لانچ : ڈیزائن اور اسپیسفیکیشنز

دسمبر 16, 2025
PSL 11 2026: فارمیٹ اور ٹیمیں

PSL 11 2026: فارمیٹ اور ٹیمیں

دسمبر 16, 2025
PIFRA میں ای میل رجسٹر کیسے کریں؟

PIFRA میں ای میل رجسٹر کیسے کریں؟

دسمبر 15, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

دسمبر 17, 2025
Word میں خالی پیج ختم کیسے کریں

Word میں خالی پیج ڈیلیٹ کیسے کریں

دسمبر 17, 2025
پاکستان میں Quinoa: نام، استعمال اور فوائد

پاکستان میں Quinoa: نام، استعمال اور فوائد

دسمبر 16, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔