یوٹیوب چینلز آپ کے لئے بہترین
اگر آپ ایک فری لانسر کے طور پر اپنا کیرئیر بنانے کا سوچ رہے ہیں یا اپنی سکلز کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ یوٹیوب چینلز آپ کے لئے بہترین ہیں جو آپ کو فری لانسنگ کے ساتھ مختلف ٹرینڈنگ سکلز بھی سکھاتے ہیں۔
پاکستان میں فری لانسنگ سکھانے والے 5 بہترین یوٹیوب چینلز
ہشام سرور
ہشام سرور ایک فری لانس کنسلٹنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹر ہیں جو "ہشام سرور” کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔ ہشام سرور فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن کاروبار کے بارے میں آن لائن سکھاتے ہیں۔ ان کا ایک اپنا بلاگ بھی ہے جس کا نام بینگ گرو ڈسٹ کام ہے۔ یہ پاکستان میں فری لانسنگ کے بہترین اساتذہ میں شمار کئے جاتے ہیں جو بلا معاوضہ یوٹیوب پر سکھاتے ہیں۔
اسماعیل بلاگر
اسماعیل بلاگر ایک فری لانس کنسلٹنٹ اور بلاگر ہے جو اسی نام سے یوٹیوب چینل چلاتا ہے۔ اسماعیل بلاگر کا بنیادی کورس ایمازون افیلئیٹ مارکیٹنگ اور ایس ای او سے متعلقہ ہے جبکہ یہ پیڈ کورس بھی کرواتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | سال 2024 میں بلاک چین میں کیسے انویسٹ کریں؟
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں فری لانسنگ کیسے شروع کریں؟ مکمل رہنمائی
ریحان اللہ والا
ریحان اللہ والا ایک فری لانس کنسلٹنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹر ہیں جو "ریحان اللہ والا” کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔ ان کا مشن ہے کہ ہر پاکستانی کم از کم ایک لاکھ روپیہ ماہانہ کمائے اور وہ اس کے لئے آن لائن مّتلف مشورے دیتے رہتے ہیں۔ ان کو سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر جوائن کر کے آپ بہت کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں۔
شہزاد احمد مرزا
شہزاد احمد مرزا آن لائن لنک بلڈنگ کے گرو ہیِں۔ یہ جی بی او بی کے نام سےفری اور پیڈ کورس کرواتے ہیں۔ ان کا آن لائن جی بی او بی کورس ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کا موثر انداز بیان ان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔
جی ایف ایکس مینٹور
جی ایف ایکس مینٹور ایک یوٹیوب چینل ہے جو گرافک ڈیزائن کا بہترین چینل ہے اور ایڈوانس لیول تک آپ کو سکھاتا ہے۔ یہ چینل گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل آرٹ اور متعلقہ ڈیجیٹل مہارتوں پر آپ کو آن لائن سکھاتا ہے۔
یہ پانچ یوٹیوب چینلز پاکستان میں فری لانسنگ اور ڈیجیٹل سکلز سیکھنے کے لئے بہترین ہیں۔