ہفتہ کے روز تقریبا شام 12بجے پورے ملک میں زبردست بلیک آؤٹ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بجلی کی بحالی سے قبل 18 گھنٹے تک بجلی کی معطلی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران دارالحکومت اسلام آباد ، کراچی اور لاہور سمیت ملک کا اسی فیصد تاریکی میں ڈوبا رہا۔
اس بلیک آؤٹ کی وجہ جیشنل گرڈ کی فریکوینسی کا 50 سے صفر پر آنا تھا۔ ایک پیچیدہ تقسیم نظام کا مطلب ہے کہ گرڈ کے ایک حصے میں ایک مسئلہ ملک بھر میں خرابی پیدا کرسکتا ہے۔
اس بلاک آؤٹ کی اطلاع کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور ملتان سمیت بڑے شہری مراکز کے رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں | ہزارہ برادری کا دھرنا ختم، شہداء کی تدفین آج ہو گی
اس دوران پاکستان کے باسیوں نے جی بھر کر سوشل میڈیا پر میمز بنائیں اور شئیر کیں۔ خوب طنز و مزاح کیا۔
#BlackOutPakistan Many Indians are happy today, In India where 100s of villages are still without electricity since independence, breakdown of electricity can happen in any country of the world,so such things are normal,in Bihar,UP,MP & other states haven't seen electricity yet.
— Michail Boris 🇷🇺 (@MichailBoris) January 10, 2021
ایشیاء کے مبصر اور ماہر مائیکل کوجل مین نے آن لائن لکھا کہ پاکستان کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ایسا ہوا ہو۔ ملک کا بجلی کا بنیادی ڈھانچہ نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ، دہشتگردانہ حملوں کو اس طرح کی بندش کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔ جبکہ اب کی بار ایسا نہیں ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بعد میں کہا کہ بیشتر بڑے شہروں میں بجلی بحال ہوگئی ہے لیکن گرڈ کو معمول پر واپس آنے میں مزید چند گھنٹے لگیں گے۔
آدھی رات سے عین قبل صوبہ سندھ کے گڈو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کار غلطی کی وجہ معلوم کرنے کے لئے جائے وقوع پر موجود ہیں۔