پاکستان میں عید الاضحی 29 جون کو ہو گی
پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 29 جون (جمعرات) کو منائی جائے گی۔
اس فیصلے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت چاند کی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔
ملک میں عید الاضحیٰ 29 جون (جمعرات) کو منائی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے کہا تھا کہ چاند کی پیدائش 18 جون کو رات 9 بج کر 37 منٹ پر متوقع تھی جو 19 جون کو نظر آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور چاند نظر آنے کے بعد اعلان کرتا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا اور آج ماہ کا دوسرا روزہ (20 جون) منایا جارہا ہے۔ یوم عرفہ منگل (27 جون) کو ہو گا جبکہ مملکت میں عید الاضحیٰ کا پہلا دن بدھ (28 جون) کو منایا جائے گا۔