پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے عید الفطر کل 31 مارچ 2025 بروز پیر منائی جائے گی-
یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اتوار کی شام افطار کے بعد کیا۔
چاند دیکھنے کے لیے اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کہسار بلاک پہ اسلام آباد میں رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر زونل کمیٹیوں نے بھی چاند دیکھنے کا اہتمام کیا۔ مولانا آزاد نے تصدیق کی کہ لاہور، بہاولپور، اسلام آباد، شیخوپورہ اور قصور سمیت مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ زیادہ تر علاقوں میں مطلع صاف تھا اس لیے کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عید الفطر پیر کے روز بمطابق 31 مارچ منائی جائے گی۔
اجلاس میں علمائے کرام، ماہرینِ موسمیات اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے تاکہ چاند دیکھنے کی رپورٹس کی تصدیق کی جا سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے پہلے ہی پیشن گوئی کر دی تھی کہ عید 31 مارچ کو عید متوقع ہے
تمام مسلمانوں کو عید مبارک اور نیک تمنائیں