وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول ، کالج اور ٹیوشن سینٹرز سمیت تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر (جمعرات) سے بند ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے وزرائے تعلیم نے پاکستان میں کوویڈ 19 وباء کا جائزہ لینے اور اسکول کے طلباء کے لئے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس مین شرکت کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ جمعرات سے طلبہ گھر پر ہی اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔
میڈیا سے خطاب کے فورا بعد وزیر تعلیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ 26 نومبر کو تمام تعلیمی ادارے بند ہوجائیں گے اور طلباء گھر سے پڑھیں گے تو ہمارا مطلب بغیر کسی استثنا کے تمام تعلیمی ادارے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | وفاقی وزارت تعلیم کی 24 نومبر سے اسکول بند کرنے کی تجویز پیش
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملک کے تمام وزراء تعلیم کے ساتھ ملاقات کے دوران کئے گئے مختلف فیصلوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ممکن ہو ، ہوم ورک آن لائن دیا جائے گا۔ جہاں یہ ممکن نہیں ہے ، وہاں صوبائی حکومتیں عملی طور پر فیصلہ کریں گی۔
لیکن پوری کوشش کی جائے گی کہ تعلیم کا سلسلہ آنلائن جاری رہ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تعطیلات 26 نومبر سے 10 جنوری 2021 تک ہوں گی۔
پھر 11 جنوری سے اگر حالات بہتر ہوئے تو ہم امید کرتے ہیں کہ ہم ایک بار پھر تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
اللہ نے چاہا تو 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ دسمبر میں طے شدہ تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ امتحانات 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ "پروفیشنل امتحانات” تھے جو ، تاہم ، شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
مزید برآں اساتذہ کو دو دن تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی گئی ہے ایک دن آدھے اساتذہ آئیں گے پھر دوسرے دن باقی اساتذہ آئیں گے۔ سینئیت طبی پیشہ ورانہ انسٹی ٹیوٹ کھلے رہیں گے جبکہ تعلیمی سال کو اگست تک ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے