پاکستان میں ایمازون پرائم کو سبسکرائب کرنے کا طریقہ
ایمازون پرائم مارکیٹ میں ایک بڑا نام ہے کیونکہ یہ سب سے بڑے ای کامرس اسٹور ایمازون کا ذیلی ادارہ ہے۔ یہ سیریز اور فلموں کی فراہمی کا کام کرتا ہے۔ چونکہ ایمازون پاکستان میں سرکاری طور پر دستیاب نہیں ہے، اس لیے زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کو سبسکرائب نہیں کر سکتے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، ایمیزون پرائم ویڈیو نے کچھ بہترین کوالٹی کے اصل شوز اور فلمیں ریلیز کی ہیں جس کے نتیجے میں سبسکرائبرز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں ایمازون پرائم ویڈیو حاصل کرنے کے لیے
ان اقدامات پر عمل کریں:
ان کی آفیشل ویب سائٹ ایمازون پرائم ویڈیو پر سائن اپ کریں۔
آپ کو اپنے ای میل میں ایک لنک موصول ہوگا، سائن اپ کا عمل مکمل کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔
سروسز کا استعمال شروع کرنے کے لیے، آپ کو سبسکرپشن خریدنی ہوگی۔
ایمازون پرائم ویڈیو سبسکرپشن کیسے خریدیں؟
اپنے بنائے ہوئے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
سائن ان کرنے کے بعد، آپ کو ہوم پیج پر "اپنا مفت ٹرائل شروع کریں” کا آپشن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں۔
آپ سے پیسوں کی ادائیگی کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ ادائیگی کے لیے آپ کو کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں | ہانیہ عامر نے “مجھے پیار ہوا تھا” البم سے تصاویر شئیر کر دیں
یہ بھی پڑھیں | سال 2024 میں آنے والی بہترین نیٹ فلیکس ووویز کون سی ہیں؟
اپنا پورا نام درج کریں جیسا کہ آپ کے کارڈ پر درج ہے۔
پھر اپنا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ نمبر درج کریں۔
ایڈ کارڈ کو منتخب کریں
کارڈ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ لکھیں جیسا کہ آپ کے کارڈ کے پچھلے حصے میں موجود ہے اور پھر ‘ ایڈ کارڈ’ کو منتخب کریں۔
کارڈ شامل کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کے بعد، آپ کا سات دن کا مفت ٹرائل شروع ہو جائے گا۔
سات دنوں کے بعد، ہر ماہ آپ کے بینک اکاؤنٹ سے 5.99 ڈالر کاٹ لیے جائیں گے جو کہ ماہانہ سبسکرپشن فیس ہے۔
رکنیت منسوخ
آپ بغیر کسی اضافی چارجز کے کسی بھی وقت اس کی رکنیت منسوخ کر سکتے ہیں۔
آپ 7 دن کی آزمائشی مدت ختم ہونے سے پہلے بھی سبسکرپشن بھی ختم کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں 5.99 ڈالر کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
بس یہی کچھ کرنا ہے اور اسے خوب انجوائے کریں۔