ملک بھر میں صارفین اب اس سوشل میڈیا پلیٹ ایکس فارم کو بغیر کسی پراکسی یا وی پی این کے استعمال کر سکتے ہیں۔ کچھ عرصے سے یہ پلیٹ فارم بند تھا لیکن حالیہ دنوں میں اس پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں ۔ جن میں کوٹلی، مظفرآباد، احمدپور شرقیہ اور مریدکے شامل ہیں۔ پاکستانی فوج نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدلانہ اور بلاجواز قرار دیاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے فوری طور پر ردعمل دیا اور بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ فضائی دفاعی نظام کو فوراً فعال کر دیا گیا اور دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا۔
فوج کے مطابق پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے اور بھارت کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں اور بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو