بحرین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے امن معاہدے کے کچھ دن بعد ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت پاکستان نے دوبارہ اپنے موقف کو دہرایا کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے اور اپنے اسی مووف پر قائم ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل فلسطین کے دو ریاستی حل کے فارمولے کے حامی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کا حق خود ارادیت ناگزیر ہے اور ہم القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر بین الاقوامی سطح پر متفقہ پیرامیٹرز کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ 15 ستمبر کو متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے امن معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ اسرائیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کے تحت مزید فلسطینی حصوں کو اسرائیل میں تبدیل نہیں کرے گا جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ان باتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ایران نے اس معاہدہ کے بعد امارات سے متعلق سخت بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ امارات نے ایران کے دشمن اسرائیل سے تعلقات قائم کر کے پوری مسلم امہ کے ساتھ غداری کی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے اہنے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام ، عرب ممالک ، خطے کے ممالک اور فلسطین کے ساتھ غداری کی ہے جس کے کچھ حصے سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعہ نشر بھی کیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا یقینا ، یہ غداری زیادہ دن نہیں چل سکے گی لیکن یہ بدنامی ان کے ساتھ رہے گی۔