وزیر اعظم کی عالمی اسلامو فوبیا کے خاتمے کی حمایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کو ختم کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس دن کے موقع پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کے عقیدے کی بنیاد پر ہر قسم کی نفرت، پروفائلنگ اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام دیگر مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا حامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پولیس اور ادارے زمان پارک اطراف سے پیچھے ہٹ گئے
15 مارچ اسلاموفوبیا ختم کرنے کا دن کیسے مقرر ہوا؟
یاد رہے کہ 15 مارچ کو 2022 میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
یہ قرارداد اس دن کی نشاندہی کرتی ہے جب ایک آسٹریلوی عسکریت پسند نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں گھس کر 51 نمازیوں کو ہلاک اور 40 کو زخمی کر دیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے تصدیق کی کہ یہ اقدام مسلم مخالف نفرت کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ ہے۔
اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا بین الاقوامی دن مسلم مخالف نفرت کے زہر کو ختم کرنے کے لیے ایکشن کا مطالبہ ہے۔