پاکستان بھارت کے خلاف نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گا
پاکستان ٹیم بھارتی گجرات کے ‘متنازع’ مقام پر روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحفظات کے باوجود ورلڈ کپ کے دوران پاکستان بمقابلہ ہندوستان کا ٹاکرا وہاں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ڈرافٹ شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج دیا گیا ہے۔ اب، تمام حصہ لینے والے ممبر بورڈز حتمی اعلان سے پہلے شیڈول کے بارے میں اپنی رائے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | ورلڈ کپ میں شرکت کا انحصار حکومتی ہدایات پر ہے، پی سی بی
مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے گروپ مرحلے کے میچز پانچ مقامات پر کھیلے گا۔
دریں اثنا، ہندوستان میگا ایونٹ کے لیے فائنل کیے گئے تمام نو مقامات پر اپنے میچ کھیلے گا۔ وہ 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ (دفاعی چیمپئن) اور نیوزی لینڈ (آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے فائنلسٹ) کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل کے مقامات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جانا ہے۔