پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کے لیے T20I سیریز 2026 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور یہ سیریز آئندہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے پہلے دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگی۔
آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی جبکہ میچز 29 جنوری سے یکم فروری تک ہوں گے۔ تمام میچز شام کو کھیلے جائیں گے ٹاس 5:30 بجے اور میچ 6:00 بجے شروع ہوگا۔
PCB کے مطابق یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بہترین تیار ی کا موقع ہے۔ پاکستان ورلڈ کپ میں گروپ اے جب کہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ 2022 میں کیا تھا جہاں انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان میں 2025 چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی تین میچ کھیلے تھے۔
PCB کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمیر احمد سید نے کہا ہے کہ یہ سال کا شاندار آغاز ہوگا اور شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آ کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔
Dates unveiled for the Pakistan 🆚 Australia T20I series 🗓️🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2026
🏟️ Gaddafi Stadium, Lahore
Read more ➡️ https://t.co/4ZoD5zz4kq#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/xTMaLqYsSk
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا T20I سیریز 2026 مکمل شیڈول
| میچ | تاریخ | مقام | ٹاس ٹائم | میچ ٹائم |
| پہلا ٹی20 | 29 جنوری 2026 | قذافی اسٹیڈیم، لاہور | 5:30 PM | 6:00 PM |
| دوسرا ٹی20 | 31 جنوری 2026 | قذافی اسٹیڈیم، لاہور | 5:30 PM | 6:00 PM |
| تیسرا ٹی20 | 1 فروری 2026 | قذافی اسٹیڈیم، لاہور | 5:30 PM | 6:00 PM |
یہ سیریز کرکٹ شائقین کے لیے زبردست ایکشن، سنسنی اور شاندار کرکٹ کا موقع فراہم کرے گی کیونکہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے پہلے اپنی بھرپور تیاری مکمل کرنا چاہتی ہیں۔






