پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا۔
پاکستانی قومی ٹیم کی جانب سے شکست سے دوچار نا ہونے کا چیلنج درپیش ہے جس کے لئے ساؤتھمپٹن میں کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھرپور ٹریننگ کی گئی لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق آخری ٹیسٹ میچ میں بارش سے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو کہ پاکستانی ٹیم کے لئے مثبت پہلو نہیں ہے۔
زرائع کے مطابق بارش کے باعث پاکستانی ٹیم ٹریننگ کے لئے زیادہ ہریکٹس نا کر سکی جس کے باعث ان کی تیاری ویسی نہیں ہے جیسی کہ عام حالات میں ہونی چاہیےتھی۔
اس وقت پاکستان اور انگلینڈ میں 1-0 کا مقابلہ ہے جبکہ پاکستان کو اس ٹیسٹ میچ میں فتح سے ہنکنار ہونا لازمی ہے تا کہ شکست سے بچا جا سکے۔
پچھلے ٹیسٹ میچز میں کھیلنے والا پاکستانی ٹیم ما 16 رکنی اسکواڈ اس ٹیسٹ میچ میں بھی سیم رہے گا۔ پاکستانی کرکرٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی اور وہ میچ جیتیں گے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو پہلے ٹیسٹ میچز کی طرح برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔
دونوں ٹیمز کے کپتانوں کی جانب سے پر امید اور خوشگوار بیانات دئیے جا رہے ہیں جس سے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ میچ کانٹے دار ثابت ہو گا۔ اگر پاکستان یہ میچ جیتتا ہے تو ٹیسٹ کی یہ سیریز برابر ہو جائے گی اور پاکستان شکست سے بچ جائے گا۔
یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ مسلسل بارش کے باعث ڈرا کر دیا گیا تھا۔ اگر یہ تیسرا میچ بھی ڈرا ہو جاتا ہے تو انگلینڈ ٹیم اس ٹیسٹ سیریز کی فاتح ہو گی۔