اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آٹھویں بارغیرمستقل رکن منتخب ہوگیا

بلال رشید by بلال رشید
جون 7, 2024
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, سیاست کی خبریں, قومی نیوز
un security council

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر انتخاب

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا آٹھویں مرتبہ ایک سال (2025-2026) کی مدت کے لیے 182 ووٹ لے کر رکن منتخب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے قبل ایشیا پیسفک کی نشست پر جاپان یو این ایس سی کا غیر مستقل رکن تھا، تاہم جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان اس نشست پر منتخب ہو گیا ہے اور اس کے لیے بھارت نے بھی پاکستان کی حمایت میں ووٹ دیا۔

پاکستان کے ساتھ ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے 5 غیر مستقل نشستوں کے لیے منتخب ہوئے۔ یہ پانچوں ممالک پہلے بھی غیر مستقل رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان نے 7 بار، پاناما 5، ڈنمارک 4، یونان 2 اور صومالیہ ایک بار غیر مستقل رکن کے طور پر انتخاب حاصل کیا ہے۔ تاہم آج پاکستان مسلسل آٹھویں مرتبہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انتخابات میں افریقی گروپ، ایشیا پیسیفک گروپ، لاطینی امریکن اور کیریبین گروپ سے 5 نشستوں کے لیے ایک ایک امیدوار کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دو نشستیں مغربی یورپی اور دوسرے گروپ کے لیے ہیں۔ ہر گروپ کے ممالک نے ایک متفقہ امیدوار چننا ہوتا ہے جسے "کلین سلیٹ” کہا جاتا ہے۔ پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ سے امیدوار تھا۔

یونائیٹڈ نیشنل کنزیومر سپلائر کے اس سال منتخب ہونے والے پانچ نئے اراکین یکم جنوری 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور ان کی رکنیت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد وہ دوبارہ منتخب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی 5 مقبول سیاسی جماعتیں: 2025ء میں درجہ بندی

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کا مسلسل آٹھویں مرتبہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا یقیناً قابل فخر لمحہ ہے۔ پاکستان کو 182 ووٹوں کے ساتھ 2025-26 کے لیے اقوام متحدہ کا رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بیان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھے گا اور عالمی امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دفتر خارجہ اور تمام مشنز کی بہترین انتخابی مہم اور ٹیم ورک کی تعریف کی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

نومبر 14, 2025
MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

نومبر 14, 2025
ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025
قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

نومبر 13, 2025
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے حساب کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے حساب کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا

نومبر 13, 2025
اپنا جاز کیش اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کریں

 اپنا جاز کیش اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کریں

نومبر 13, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

نومبر 14, 2025
MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

نومبر 14, 2025
ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔