عرب نیوز کی خبر کے مطابق ، سعودی عرب نے ایک پاکستانی ڈاکٹر ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کو بطور ٹیم لیڈر کی خدمات سرانجام دینے پر ایک اعزاز پیش کیا جبکہ پاکستانی ڈاکٹر نے انسداد کوویڈ19 کے تحت اپنی خدمات سرانجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر کو کنگ سلمان اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ریاست کی وزارت صحت نے قائد ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔
زرائع کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر گذشتہ 18 سالوں سے مملکت سرودی عریبیہ میں کام کر رہا ہے اور اس کا تعلق پنجاب کے علاقے لیہ سے ہے۔
کنگ سلمان اسپتال میں کوویڈ19 سے اموات کی شرح بہت زیادہ تھی۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے وبائی بیماری سے لاحق چیلنج سے نمٹنے کے لئے اسپتال کی گنجائش بڑھانے کے لئے آئی سی یو کے سربراہ کی حیثیت سے یہاں لایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بہتر ٹیم مینجمنٹ اور جدید ٹکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے وہ گذشتہ پانچ ماہ میں آئی سی یو کی شرح اموات میں کم از کم 10 فیصد کمی لانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی آئی سی یوز میں کوویڈ 19 سے متعلق اموات کی شرح 30 فیصد کے قریب ہے کیونکہ انتہائی نازک مریضوں کو ان یونٹس میں منتقل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک بھی رخصت نہیں لی تھی اور دن میں تقریبا 18 18 سے 20 گھنٹے کام کیا تھا۔ اس بات کو سعودی وزارت صحت کی جانب سے بہت سراہا گیا۔
یاد رہے کہ اب تک سعودی عرب میں 330،000 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں اور قریب 316،000 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری میں 4،600 سے زیادہ افراد دم توڑ چکے ہیں۔