اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستانی پرچم جے بارے میں ایسی باتیں جو آپ نہیں جانتے

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جون 29, 2024
in اہم خبریں
پاکستانی پرچم جے بارے میں ایسی باتیں جو آپ نہیں جانتے

پرچم کسی بھی ملک کی قومی علامت ہوتا ہے۔ قدیم جنگوں میں بھی جب تک پرچم سرنگوں نہیں ہو جاتا تھا معرکہ جاری رہتا تھا چاہے کتنی ہی ندیاں خون کی بہہ جائیں۔

آج کی دنیا میں بھی ہر ملک کی پہچان اس کے قومی جھنڈے سے ہوتی ہے۔ دنیا میں پہلا جھنڈا کب اور کہاں لہرایا گیا؟ اس کے بارے میں مستند روایات تو کہیں دستیاب نہیں، تاہم قدیم مصر کے برتنوں پر پرچم کی شبیہ ملی ہے۔

پہلے پرچم کی شکل کیا ہو گی اور یہ کسی غار کے دہانے پر لہرایا گیا ہو گا یا سمندر میں کسی کشتی پر؟ اس بارے میں قیاس ہی کیا جا سکتا ہے۔

اگست کا مہینہ جاری ہے۔ ہر سال یوم آزادی پر قومی پرچموں کی بہار آتی ہے۔ گلیاں، سڑکیں، گھر اور گاڑیاں قومی پرچموں سے سج جاتی ہیں۔ لوگ وطن سے محبت کا اظہار قومی پرچم لگا کر کرتے ہیں۔

لیکن اس پرچم کا آغاز کیسے ہوا؟ اسے کس نے ڈیزائن کیا اور اس کے ساتھ کیا علامتیں جڑی ہوئی ہیں۔ ان کے بارے میں ہم بہت ہی کم جانتے ہیں۔

کیا قومی پرچم خلافت عثمانیہ کے لوگو سے لیا گیا ہے؟

تاریخی طور پر پاکستان کے قومی پرچم کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اس پرچم سے لیا گیا ہے، جو 30 دسمبر 1906 کو مسلم لیگ کے تاسیسی اجلاس میں ڈھاکہ میں لہرایا گیا تھا۔ اس پرچم کا رنگ سبز تھا اور اس کے درمیان سفید چاند ستارہ بنا ہو اتھا۔ تاہم یہ بات بھی حیرت انگیز ہے کہ اس وقت مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت خلافت عثمانیہ کے لوگو میں جو دو جھنڈے موجود ہیں ان میں ایک یہی جھنڈا ہے، جسے آل انڈیا مسلم لیگ نے اپنایا اور دوسرا جھنڈا وہ ہے، جو آج ترکیہ کا قومی جھنڈا ہے۔ گویا پاکستان کے قومی جھنڈے کی بنیادیں خلافت عثمانیہ کے قومی لوگو میں ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی، سیاسی سفر اور پاکستان کے لیے جدوجہد کی داستان

خلافت عثمانیہ سے انڈیا کے مسلمانوں کی دلی وابستگی تھی، اس لیے شاید آل انڈیا مسلم لیگ نے اس جھنڈے کو اسی نسبت سے اپنایا ہو گا۔

جب ترکی کی خلافت کو خطرات لاحق ہوئے تو یہی انڈیا کی مسلم قیادت تھی، جو اس کے تحفظ کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی۔ بعد میں جب قومی پرچم کی تخلیق کا وقت آیا تو تب بھی اسی جھنڈے کو معمولی ترمیم کے بعد اختیار کر لیا گیا۔ قومی پرچم کی منظوری کے وقت اقلیتوں نے مخالفت کیوں کی؟

پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا اجلاس 11 اگست 1947 کو قائد اعظم کی صدارت میں منعقد ہوا تو لیاقت علی خان نے قومی پرچم کی قرارداد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا: ’کسی قوم کا پرچم محض کپڑے کا ایک ٹکڑا نہیں ہوتا بلکہ اس کی اہمیت یہ ہے کہ وہ کس کی نمائندگی کرتا ہے۔ میں یہ بات بلا خوف تردید کہہ سکتا ہوں کہ جو پرچم میں نے پیش کیا ہے وہ ان لوگوں کی آزادی، حریت اور مساوات کا ضامن ہے، جو اس سے وفاداری کا عہد کرتے ہیں۔‘

لیاقت علی خان کی ا س تقریر کے جواب میں لالہ بھیم سین سچر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی فرقے چاہتے ہیں کہ وہ بھی کسی نہ کسی شکل میں پاکستان کی ریاست میں اپنے حصے کی نمائندگی کر سکیں اور انہیں یہ محسوس ہو کہ وہ ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اس لیے کیا ہی بہتر ہوتا کہ جھنڈے کی تیاری میں اقلیتوں کی بھی رائے لی جاتی۔‘

یہ بھی پڑھیں:  یوروپی پارلیمنٹ کشمیر ، CAA پر ووٹ ڈالے گی.

اس پر لیاقت علی خان نے جواب دیا کہ ’یہ وہ جھنڈا نہیں ہے، جو مسلم لیگ کا جھنڈا تھا۔ 15 اگست کا تاریخی دن بہت نزدیک ہے اس لیے ہم نے ضروری سمجھا کہ اس روز پاکستان کا پرچم ہر صورت میں لہرانا چاہیے۔ ہم نے سفید رنگ کو جھنڈے میں نمایاں جگہ دینے کی کوشش کی ہے اور یہ رنگ جھنڈے کے ایک چوتھائی حصہ میں آیا ہے، جو اقلیت کی نشاندہی کرتا ہے۔‘

جب جھنڈے پر دستور ساز اسمبلی میں ووٹنگ کرائی گئی تو اسمبلی نے جھنڈے کی اکثریت سے منظوری دے دی، جس کے بعد کرن شنکر رائے نے تقریر کرنا چاہی تو قائد اعظم نے کہا کہ ہر چند منظوری کے بعد تقریر کا جواز نہیں تاہم انہوں نے اجازت دے دی تھی۔

کرن شنکر رائے نے کہا: ’ہم ایوان کے اس فیصلے کے بعد اس پرچم کو پاکستان کے قومی پرچم کے طور پر قبول کرتے ہیں۔‘ اس پر ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔

قومی پرچم کس نے بنایا تھا؟

امریکہ سے چھپنے والا ہفت روزہ لائف میگزین، جس کی اشاعت 1883 میں شروع ہوئی تھی اور جو ہندوستان کی اینگلو انڈین کمیونٹی میں مقبول تھا، کے 18 اگست 1947 کے خصوصی شمارہ ہندوستان کی آزادی کے حوالے سے تھا، جس کے سرورق پر لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی تصویر چھپی تھی۔

اسی شمارے کے اندرونی صفحات پر ایک تصویر ایسی بھی تھی، جس میں دہلی کے ایک درزی کی دکان پر پاکستان کا قومی پرچم سیا جا رہا تھا۔ یہ ٹیلر ماسٹر افضل حسین اور ان کے بھائی الطاف حسین تھے، جو پاکستان بننے کے بعد کراچی آ گئے تھے۔ یہ دونوں بھائی 8 مئی 1979 کو اس وقت کے صدر ضیاالحق سے کراچی میں ملے تھے اور انہیں لائف میگزین کی وہ تصویر دکھائی، جس میں وہ پاکستان کا پہلا قومی پرچم تیار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کی مخالفت، اینٹی منی لانڈرنگ بل مسترد

ضیاالحق نے ان سے پوچھا کہ اس کا ڈیزائن کس نے تیار کیا تھا تو انہوں نے سید امیرالدین قدوائی کا نام لیا تھا۔

سید امیرالدین قدوائی تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن تھے، جن کے بیٹے اور مرحوم صحافی سید انور قدوائی نے اپنے والد کے حوالے سے یہ واقعہ اپنی کتاب ’قومی پرچم کی کہانی‘ (ناشر نیشنل بک فاؤنڈیشن) میں درج کیا ہے۔

بعدازاں ضیاالحق نے ماسٹر افضل حسین کے لیے قومی ایوارڈ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

لیاقت علی خان نے بھی دستور ساز اسمبلی کو بتایا تھا کہ یہ پرچم قائد اعظم کی ہدایت پر دہلی میں تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں مولانا امیر الدین قدوائی، مولانا سید غلام بھیک نیرنگ اور علامہ راغب حسین شامل تھے۔

امیر الدین قدوائی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروفیسر تھے اور انہوں نے ہی ڈاکٹر سید ظفر الحسن اور ڈاکٹر افضال حسین قادری کے ساتھ مل کر 1939 میں علی گڑھ پاکستان سکیم پیش کی تھی، جو آگے چل کر 1940 میں قرارداد پاکستان کی بنیاد بنی۔

مولانا میر غلام بھیک نیرنگ انبالوی وکیل تھے اور 1938 میں انہیں قائد اعظم نے مرکزی اسمبلی میں مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بنایا تھا۔ یہ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے بھی ممبر تھے۔

علامہ راغب حسین بھی تحریک پاکستان کے نامور کارکن تھے، جو 1946 کے انتخابات میں کلکتہ سے دستور ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور نوائے وقت کے اعزازی مدیر بھی رہے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025
پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائ

پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

مئی 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے