اگر آپ بیرون ملک مقیم ہیں اور آپ کا پاکستانی پاسپورٹ ایکسپائرہونے والا ہے یا پہلے ہی ایکسپائر ہو چکا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اب آپ کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں۔ حکومتِ پاکستان نے یہ عمل کافی آسان اور ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ آپ آن لائن بھی اپلائی کر سکتے ہیں یا قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے کے ذریعے بھی ری نیو ممکن ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مکمل طریقہ، درکار دستاویزات، اور فیس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔
کون بیرون ملک سے اپنا پاسپورٹ ری نیو کروا سکتا ہے؟
آپ اگر پاکستانی شہری ہیں اور بیرون ملک رہائش پذیر ہیں اور آپ کے پاس شناختی کارڈ (CNIC) یا نائیکوپ (NICOP) موجود ہے تو آپ پاسپورٹ Renewal کے اہل ہیں۔ پاسپورٹ اگر ایکسپائر ہو چکا ہو یا آئندہ سات ماہ میں ہونے والا ہو، تب بھی آپ اپلائی کر سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے آپ کے پاس پہلے سے جاری شدہ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔
آن لائن طریقہ کار برائے پاسپورٹ Renewal
سب سے پہلے آپ کو اس سرکاری ویب سائٹ پر جانا ہوگا:
https://onlinemrp.dgip.gov.pk
ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں پھر آن لائن فارم مکمل کریں اپنی ضروری دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ کریں، اور آن لائن فیس ادا کریں۔ درخواست جمع کرانے کے بعد تصدیق کا انتظار کریں۔ منظور ہونے کے بعد نیا پاسپورٹ آپ کے دیے گئے غیر ملکی پتے پر بذریعہ ڈاک بھیج دیا جائے گا۔
آن لائن Renewalکے لیے درکار دستاویزات
اس عمل کے لیے درج ذیل اسکین شدہ دستاویزات درکار ہوں گی: شناختی کارڈ یا نائیکوپ، پرانا پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر (سفید پس منظر کے ساتھ)، ایک فعال ای میل ایڈریس اور فون نمبر اور ادائیگی کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ۔
پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے پاسپورٹ ری نیو کروانا
اگر آپ آن لائن اپلائی نہیں کر سکتے یا سسٹم آپ کی درخواست قبول نہیں کر رہا تو آپ قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے میں جا کر فزیکل طریقے سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے اپائنٹمنٹ بک کریں اپنا CNIC/NICOP، پرانا پاسپورٹ، اور تصاویر ساتھ لے جائیں۔ وہاں موجود عملے سے فارم حاصل کریں، فیس ادا کریں (کچھ دفاتر صرف کیش قبول کرتے ہیں) اور موقع پر فنگر پرنٹس اور تصویر دیں۔ آپ کو ایک رسید دی جائے گی اور عام طور پر 2 سے 4 ہفتوں کے اندر آپ کو نیا پاسپورٹ مل جائے گا۔
بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس (2025)
پانچ سالہ مدت کے لیے ایم آر پی فیس:
36 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 7,000 روپے
36 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 10,000 روپے
72 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 10,700 روپے
72 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 16,000 روپے
100 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 11,500 روپے
100 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 20,500 روپے
دس سالہ مدت کے لیے ایم آر پی فیس:
36 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 9,200 روپے
36 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 13,700 روپے
72 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 14,900 روپے
72 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 22,700 روپے
100 صفحات کا نارمل پاسپورٹ: 16,000 روپے
100 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ: 29,500 روپے
(نوٹ: تمام فیسیں سروس چارجز سمیت ہیں، مگر ٹیکس شامل نہیں
مزید پڑھیں:اگر آپ بیرون ملک اپنا پاسپورٹ کھو بیٹھیں تو کیا کریں؟