پاکستانی ٹیم کی جانب سے آج سے ساؤتھمپٹن میں ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے جس میں قومی کرکٹرز کی جانب سے صبح کے سیشن میں ٹریننگ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ سیریز کا میچ 13 اگست سے شروع ہو گا۔
دوسری جانب سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ کرکٹ کپتان اظہر علی کو مضطوب رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا یہ شامل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا یہ دوسرا مقابلہ اس جمعرات سے شروع ہو گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم مانچسٹر سے ساؤتھمپٹن پہنچ چکء ہے جہاں وہ ٹیسٹ میچ کے آغاز سے پہلے ٹریننگ سیشنز کرے گی۔
زرائع کے مطابق پہلا ٹریننگ سیشن آج صبح کے مقامی وقت کے مطابق 10 بجے شروع ہو گا
یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلیند نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر کپتان اظہر کے ساتھ والی تصویر شئیر کی اور کہا کہ مضبوط رہو، ہم باؤنس بیک کریں گے، پاکستان زندہ باد!
مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر کپتان اظہر علی نے سرفراز کو سوشل میڈیا پر عظیم آدمی قرار دے دیا۔