مئی 28 2020: (جنرل رپورٹر) پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون طیارہ گرا دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا ڈرون طیارہ 650 میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آیا جس پر لائن آف کنٹرول رکھ چکری سیکٹر کے قریب پاک فوج نے اسے مار گرایا
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت خوامخواہ دہشت گردی پر اتر آیا ہے- دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ارادے ٹھیک نہیں ان کو ٹھیک کرنا ہو گا
بھارت جان بوجھ کر خطے کا استحکام داؤ پر لگا رہا ہے- انڈیا کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور افواج دونوں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود وریشی نے بدھ کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہ کہ بھارت جان بوجھ کر پاکستان کو اشتعال دلا رہا ہے ہم صبر پر یقین رکھتے ہیں لیکن دفاع کا حق بھرپور ادا کریں گے– امن کے راستے کو ہماری کمزوری مت سمجھا جائے اور انڈیا ہوش کے ناخن لے ورنہ منہ توڑ جواب دیں گے
بھارت پہلے ہی مقبوضہ کشمیر پر بے جا مظالم ڈھا رہا ہے اور یہ مظالم پوری دنیا پر عیاں ہیں اب بھارت نے نئی متنازعہ تعمیرات شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے بھارت اور چین کی محاذآرائی جاری ہے- بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے اور معاملات کو بگاڑنے کی بجائے سدھارنے کی طرف آنا چاہیے
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم بھارت کی جو نیشنل سیمورٹی ایڈواٹائزرز اور چیف سے میٹنگز ہو رہی ہیں یہ اپنے اندر بہت معنی رکھتی ہیں یہ صرف ان کے ارادوں کو سمجھنے کی بات ہے
پاکستان بارہا اقوام متحدہ سے اس متعلق نوٹس لینے کی اپیل کر چکا ہے جبکہ اقوام متحدہ بھی سوئی پڑی ہے