اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پاکستانی اداکارائیں فلسطین میں ہونے والے ظلم پر پھٹ پڑیں

بلال رشید by بلال رشید
مئی 30, 2024
in بین اقوامی خبریں, فلمیں انڈسٹری نیوز
rafah op jk

بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی سفاکانہ بمباری پر پاکستانی شوبز ستارے بھی پھٹ پڑے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پوسٹ شیئر کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے اسرائیل پر سخت تنقید بھی کی۔

ماہرہ نے پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اسرائیل نے ایک سیف زون میں سوتے ہوئے لوگوں کے خیمے جلا کر انہیں مار ڈالا، یہ کون سی دنیا ہے جہاں لوگ جلے ہوئے بچوں کو دیکھ کر بھی کانپتے نہیں؟
اس کے علاوہ اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بھی سانحہ رفح کے بعد انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جہنم بن رہی ہے، انسانیت ختم ہو گئی ہے۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے لوگوں سے فلسطین کے لیے کھڑے ہونےکا مطالبہ کیا۔
اداکارہ نیمل خاور خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی کچھ اسٹوریز پوسٹ کیں۔

نیمل نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یا اللہ مدد فرما، رفح کے لوگوں کے لیے میں خود کو بے بس محسوس کررہی ہوں، ساتھ ہی غم و غصے کی کیفیت ہے، ان لوگوں کی تباہی اور تکلیف الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی۔
دوسری جانب گلوکار عمیر جسوال، اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین، اداکار علی رحمان اور اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے بھی رفح کی صورتحال پر شدید دکھ کا اظہار کیا گیا۔
اس سے قبل بالی وڈ شخصیات نے بھی رفح پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

واضح رہے کہ 26 مئی کو رفح میں اسرائیلی فوج نے محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں موجود کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کےجوبائڈن پر انتخابات چوری کرنے کی کوشش کے دعوے کو ٹویٹر نے گمراہ کن قرار دے دیا

اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہادتیں آگ میں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں،پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں مقیم تھی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

2026 میں دنیا بھر میں لانچ ہونے والی نئی الیکٹرک گاڑیاں (EVs)

2026 میں دنیا بھر میں لانچ ہونے والی نئی الیکٹرک گاڑیاں (EVs)

مارچ 23, 2026
پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ریوائزڈ شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ریوائزڈ شیڈول کا اعلان کر دیا

مارچ 23, 2026
واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری آٹومیٹک میسج ٹرانسلیشن فیچر

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری: آٹومیٹک میسج ٹرانسلیشن فیچر

مارچ 23, 2026
بلوچستان میں سکولوں کی بندش میں 31 مارچ تک توسیع

بلوچستان میں سکولوں کی بندش میں 31 مارچ تک توسیع

مارچ 23, 2026
سپارکو کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے Space4Climate اقدام کا آغاز

سپارکو کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے Space4Climate اقدام کا آغاز

مارچ 23, 2026
OnePlus Nord 6 کی اسٹوریج اور قیمت کی تفصیلات

OnePlus Nord 6 کی اسٹوریج اور قیمت کی تفصیلات

مارچ 23, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

2026 میں دنیا بھر میں لانچ ہونے والی نئی الیکٹرک گاڑیاں (EVs)

2026 میں دنیا بھر میں لانچ ہونے والی نئی الیکٹرک گاڑیاں (EVs)

مارچ 23, 2026
پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ریوائزڈ شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ریوائزڈ شیڈول کا اعلان کر دیا

مارچ 23, 2026
واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری آٹومیٹک میسج ٹرانسلیشن فیچر

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری: آٹومیٹک میسج ٹرانسلیشن فیچر

مارچ 23, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔