جرمنی نے اپورچونٹی کارڈ (Chancenkarte) کے ذریعے پاکستانی اور دیگر ممالک کے ہنرمند افراد کے لیے ایک نیا راستہ متعارف کرایا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے لوگ جرمنی جا کر نوکری تلاش کر سکتے ہیں یا خود کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور اس کے لیے پیشگی نوکری کی ضرورت نہیں۔ یہ کارڈ غیر یورپی شہریوں کو ایک سال تک جرمنی میں رہنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ ملازمت تلاش کر سکیں۔
جرمنی اپورچونٹی کارڈ کے لیے اہلیت (Eligibility)
درخواست دہندگان کے پاس یا تو جرمنی میں تسلیم شدہ قابلیت ہونی چاہیے یا وہ جرمنی کے پوائنٹس بیسڈ سسٹم میں کم از کم چھ پوائنٹس حاصل کریں۔ پوائنٹس درج ذیل معیار پر مبنی ہیں:
قابلیت کی برابری (4 پوائنٹس): پاکستانی قابلیت جزوی طور پر جرمن معیار کے مطابق ہو۔
مطلوبہ شعبہ (1 پوائنٹ): اگر آپ کا شعبہ جرمنی میں زیادہ مانگ والا ہو۔
پیشہ ورانہ تجربہ (2–3 پوائنٹس): پچھلے 5 سال میں 2 سال کا تجربہ = 2 پوائنٹس، پچھلے 7 سال میں 5 سال کا تجربہ = 3 پوائنٹس۔
زبان کی مہارت (1–3 پوائنٹس): جرمن A1 = 1، B1 = 2، B2 یا زیادہ = 3؛ C1 یا مادری انگریزی بولنے والوں کو اضافی پوائنٹس۔
عمر اور سابقہ جرمنی قیام (1–2 پوائنٹس): 35 سال سے کم عمر = 2 پوائنٹس، پچھلے پانچ سال میں کم از کم چھ ماہ قانونی قیام = 1 پوائنٹ۔
شریک حیات کے ساتھ درخواست (1 پوائنٹ): جوڑا ایک ساتھ درخواست دیتا ہے تو اضافی پوائنٹ مل سکتا ہے۔
جرمنی اپورچونٹی کارڈ کے لیے کہاں درخواست دیں)
درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں:
https://digital.diplo.de/chancenkarte
جرمنی اپورچونٹی کارڈ کے لیے مالی تقاضے
درخواست دہندگان کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ قیام کے دوران خود کفیل رہ سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ Sperrkonto (بلاکڈ اکاؤنٹ) میں کم از کم €13,092 دکھا کر کیا جاتا ہے۔
جرمنی اپورچونٹی کارڈ کے فوائد
فل ٹائم یا پارٹ ٹائم نوکری کے لیے درخواست دینا
ثانوی ملازمت میں ہفتے میں 20 گھنٹے تک کام کرنا
ممکنہ ملازمین کے ساتھ دو ہفتے تک نوکری کے ٹرائلز میں حصہ لینا
پیشگی نوکری کی ضرورت نہیں صرف تعلیمی قابلیت اور زبان کی مہارت دکھانا کافی
یہ کارڈ پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے جرمنی میں نوکری کے مواقع تلاش کرنے یا بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا آسان اور محفوظ راستہ فراہم کرتا ہے۔






