پاسپورٹ ایک اہم سفری دستاویز ہے جو آپ کو دوسرے ممالک کے سفر کی اجازت دیتی ہے۔ پاکستان میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ (MRP) جاری کرنے کی ذمہ داری ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) پر ہے۔
پاکستان میں پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے ضروری دستاویزات
پاسپورٹ آفس جانے سے پہلے یہ تمام چیزیں لازمی تیار رکھیں:
اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC):
یہ سب سے اہم دستاویز ہے۔ آپ کا شناختی کارڈ NADRA میں مکمل اور اپڈیٹ ہونا چاہیے۔
پرانا پاسپورٹ (اگر پہلے بنا ہوا ہے):
اگر آپ پاسپورٹ کی تجدید کر رہے ہیں تو پرانا پاسپورٹ لازمی ساتھ لائیں۔
بینک چالان (فیس جمع کروانے کی رسید):
پاسپورٹ فیس پہلے جمع کروانی ہوگی اور اصل رسید پاسپورٹ آفس میں دکھانی ہوگی۔
رہائش کا ثبوت:
بعض اوقات یوٹیلیٹی بل (بجلی، گیس، فون) مانگا جا سکتا ہے جس پر آپ کا نام اور پتہ درج ہو۔
فوٹو کاپیاں:
تمام اصل دستاویزات کی صاف فوٹو کاپیاں ساتھ رکھیں۔
بچوں کے لیے (18 سال سے کم عمر)
اصل NADRA کا CRC (Child Registration Certificate) یا فارم B۔
والدین کے دونوں اصل CNICs یا NICOPs۔
والدین دونوں کا ساتھ موجود ہونا ضروری ہے۔ اگر کوئی والد موجود نہیں تو لیگل NOC اور شناختی کارڈ درکار ہوگا۔
بیرون ملک مقیم بچوں کے لیے NICOP لازمی ہے۔
پاکستان میں پاسپورٹ کی درخواست کی اقسام
عمومی طور پر تین اقسام کی درخواستیں ہوتی ہیں:
نیا پاسپورٹ:
پہلی بار پاسپورٹ کے لیے درخواست دینا۔
پاسپورٹ کی تجدید:
جب موجودہ پاسپورٹ ختم ہونے والا ہو (عام طور پر 7 ماہ سے کم رہ جائیں) یا ختم ہو چکا ہو۔
گمشدہ/خراب پاسپورٹ:
اگر پاسپورٹ گم ہو جائے یا خراب ہو جائے۔ گمشدہ پاسپورٹ کے لیے پہلے پولیس رپورٹ (FIR) درج کروانا ضروری ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ کی اقسام اور فیس
پاسپورٹ میں مختلف مدت اور صفحات کی اقسام دستیاب ہیں:
مدت:
5 سال
10 سال
صفحات:
36 صفحات
72 صفحات
100 صفحات
پاکستان میں پاسپورٹ کی فیس کیسے جمع کروائیں؟
آپ ڈی جی آئی پی کی فیس کیلکولیٹر ایپ سے اپنی فیس معلوم کر کے PSID (Payment Slip ID) حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فیس درج ذیل طریقوں سے جمع کروائی جا سکتی ہے:
ATM سے
انٹرنیٹ بینکنگ سے
1-Link ممبر بینک برانچز (جیسے NBP، HBL، الفلاح وغیرہ)
اصل چالان (رسید) لازمی سنبھال کر رکھیں۔
پاکستان میں پاسپورٹ کی درخواست کا عمل
تمام دستاویزات اور فیس جمع کروانے کے بعد ریجنل پاسپورٹ آفس (RPO) میں یہ عمل مکمل ہوگا:
دستاویزات کی جانچ پڑتال:
تمام دستاویزات چیک کی جائیں گی۔ فوٹو کاپیاں درست طریقے سے سٹیپل کر کے لائیں
ٹوکن حاصل کرنا:
ٹوکن نمبر ملے گا اپنی باری کا انتظار کریں۔
فنگر پرنٹس دینا:
ڈیجیٹل سکینر سے انگلیوں کے نشانات لیے جائیں گے۔ ہاتھ صاف ہونے چاہئیں۔
تصویر لینا:
دفتر میں تصویر لی جائے گی پاسپورٹ سائز تصاویر ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔
ڈیٹا اندراج:
افسر CNIC کی معلومات سے آپ کا ڈیٹا درج کرے گا۔ تمام معلومات غور سے چیک کریں تاکہ غلطی نہ ہو۔
انٹرویو اور تصدیق
ایک مختصر انٹرویو ہوگا۔
بعض نئے کیسز میں معلومات کی مزید تصدیق NADRA یا سکیورٹی اداروں سے کی جا سکتی ہے۔
مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک رسید اور ٹریکنگ نمبر دیا جائے گا۔
پاکستان میں پاسپورٹ کی ٹریکنگ کیسے کریں؟
اپنے پاسپورٹ کی پراسیسنگ اسٹیٹس کو آپ DGIP کی ویب سائٹ پر موجود ٹریکنگ سسٹم سے ٹریک کر سکتے ہیں۔ رسید پر موجود ٹریکنگ نمبر کی مدد سے یہ ممکن ہے