پرویز الہی پر پارٹی کا اظہار اعتماد
پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام فیصلے کرنے کا اختیار انہیں سونپ دیا۔
چوہدری پرویز الٰہی اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں اراکین وزیراعلیٰ، سپیکر سبطین خان اور ان کے حق میں ووٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان جب بھی سخت فیصلے کرتے ہیں آڈیو لیک ہو جاتی ہے: پی ٹی آئی
یہ بھی پڑھیں | اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بعد پرویز الٰہی آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، رانا ثناء اللہ
پرویز الہی کا عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان
پارٹی قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) متحد ہے اور اس کے برعکس پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
پارلیمانی پارٹی پرویز الٰہی کی قیادت
ایم پی اے ساجد بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی پرویز الٰہی کی قیادت میں متحد ہے۔
اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر اور بسمہ چوہدری نے شرکت کی۔