حکام نے 2024 کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں ناکام رہنے والوں کو سزا دینے کا ایک انوکھا طریقہ وضع کیا ہے جس کے مطابق ان کے موبائل فون کی سمیں بلاک کر دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایسے 506,671 افراد کی ایک جامع فہرست جاری کی ہے جن کی فون سمیں فوری طور پر بلاک کر دی جائیں گی۔
ان افراد کی موبائل سمیں اس وقت تک بلاک رہیں گی جب تک کہ ایف بی آر یا کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ان کو بحال نہیں کیا جاتا۔
زرائع کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تمام ٹیلی کام فراہم کنندگان سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر آئی ٹی جی او کی تعمیل کریں اور 15 مئی تک تعمیل رپورٹ جمع کرائیں۔
رپورٹ کے مطابق، ایف بی آر نے 24 لاکھ ممکنہ ٹیکس دہندگان کی نشاندہی کی ہے جو ٹیکس رولز میں موجود نہیں ہیں اور بعد ازاں ان افراد کو نوٹس جاری کیے گئے۔
ایف بی آر نے ایک معیار کی بنیاد پر 24 لاکھ میں سے 5 لاکھ سے زیادہ افراد کو سم بلاک کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے۔
اگر آپ کی بھی موبائل فون سم بند ہو چکی ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کا نام ٹیکس ادا نا کرنے والوں میں شامل ہے۔