عمران خان کا حملے کے بعد خطاب
اسلام آباد کی طرف جاری حکومت مخالف احتجاجی مارچ کے دوران اپنی جان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو حامیوں سے خطاب کیا۔
پی ٹی آئی کا احتجاج
پی ٹی آئی کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی پارٹی چیئرمین پر قاتلانہ حملے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئی۔
مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان پر قاتلانہ حملہ، عالمی میڈیا کی مذمت
یہ بھی پڑھیں | لاہور نیب نے مونس الہی سے اہم تفصیلات مانگ لیں
پارٹی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شخص کی فائرنگ
گوجرانوالہ میں پارٹی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شخص کی فائرنگ سے پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہو گئے۔ اس کی ٹانگ پر چوٹیں آئیں۔
دوبارہ لانگ مارچ کا اعلان کروں گا
عمران خان نے خود پر حملے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔ مجھے اطلاع دی گئی تھی کہ گجرات پہنچنے پر قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔ حملے ذمہ داران کے استعفوں تک احتجاج جاری رہے گا۔