ٹک ٹوک کی جانب سے 11.7 ملین پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں
ٹک ٹاکنے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان سے اپ لوڈ کی گئی تقریباً 11.7 ملین ویڈیوز کو ڈلیٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹوک پر غلط معلومات کو روکنے اور اپنے صارفین کے لیے ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کی حکمت عملی کے تحت ٹک ٹوک نے جنوری-مارچ 2024 کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز نافذ کرنے والی رپورٹ جاری کی ہے۔
اپنی رپورٹ میں، ٹک ٹوک نے کہا ہے کہ اس نے اس عرصے کے دوران عالمی سطح پر 91 ملین سے زیادہ ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔ یہ دنیا بھر سے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کردہ کل ویڈیوز کا تقریباً 0.6% بنتی ہیں۔ اس کے مقابلے میں، 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں عالمی سطح پر ہٹائے گئے ویڈیوز کی تعداد 85.68 ملین سے زیادہ تھی۔
دنیا بھر میں تقریباً 53.49 ملین ویڈیوز کو خود بخود ہٹا دیا گیا جبکہ 6.20 ملین کو ان کا جائزہ لینے کے بعد حذف کر دیا گیا۔ پاکستان میں اس عرصے کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 11,707,020 ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔
یہ اعداد و شمار 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں ہٹائے گئے 12.68 ملین ویڈیوز کے مقابلے میں معمولی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز میں سے 83 فیصد کو کسی بھی ناظرین تک پہنچنے سے پہلے ہی کامیابی سے ہٹا دیا گیا اور تقریباً 92.2 فیصد ایسے مواد کو ایک دن کے اندر ختم کر دیا گیا۔
سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں، پاکستان سے 89.7% خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا تھا اس سے پہلے کہ کوئی انہیں دیکھ سکے اور 95.5% ایسے مواد کو ایک دن کے اندر ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | عائشہ نسیم کا کرکٹ کو الوداع، وجہ بتا دی
یہ بھی پڑھیں | گوگل پلے نے پاکستان میں لون اپلیکیشنز کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا دی
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے نوجوانوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے دنیا بھر میں 13 سال سے کم عمر کے صارفین کے 16.94 ملین اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر تقریباً 51.29 ملین جعلی اکاؤنٹس کو ڈلیٹ کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم نے خود بخود سپیم اکاؤنٹس کو بننے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ ٹک ٹوک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربہ کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہیں۔