انڈس موٹر کمپنی (ٹویوٹا) نے شپنگ اور بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپنے مکمل طور پر تعمیر شدہ (سی بی یو) یونٹس کے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں 1.16 سے 2.28 ملین روپے کا اضافہ کیا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار سنی کمار نے بتایا کہ کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں 18 سے 21 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔
کمپنی نے کرولا کراس کی قیمتیں 9.249 ملین روپے سے بڑھا کر 11.179 ملین روپے کردی ہیں جو کہ 1.93 ملین روپے کی چھلانگ ہے۔
اسی طرح، کرولا کراس اسمارٹ 1.8ایل ویریئنٹ کی قیمت میں 2.09 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 11.959 ملین روپے میں دستیاب ہے۔
کرولا کراس پریمیم 1.8ایل کی قیمت 2.140 ملین روپے بڑھ کر 12.249 ملین ہو گئی ہے۔
پرئیس 1.8ایل کی قیمت 2.28 ملین کے اضافے کے بعد اب 13.389 ملین روپے ہے۔ اس سے قبل یہ گاڑی 11.1 ملین روپے میں دستیاب تھی۔
یہ بھی پڑھیں | یورپی یونین کے سفیروں کے یوکرین متعلق بیانات سفارتی اصولوں کے خلاف ہیں، پاکستان
رش جی ایم ٹی 1.5ایل اور جی اے ٹی 1.5ایل ماڈلز کی قیمتیں بالترتیب 6.22 ملین اور 6.44 ملین روپے سے بڑھ کر 7.33 ملین روپے اور 7.62 ملین روپے ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرم نے قیمتوں میں اضافہ لاگت کے دباؤ کو صارفین تک پہنچانے کے لئے کیا ہے۔ دیگر کار کمپنیوں جیسے ایم جی ن
ے بھی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ انسائٹ سیکیورٹیز کے تجزیہ کار علی آصف نے کہا کہ مالی سال 2020 سے 21 کے اختتام کے بعد سے، کیا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں تین بار اضافہ کیا ہے جب کہ دیگر کار ساز اداروں نے کم از کم دو بار قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
پہلا اضافہ نومبر میں کولڈ رولڈ کوائلز کی قیمتوں میں اضافے، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور مال برداری کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے ہوا تھا۔ دوسرا اضافہ جنوری 2022 میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کی جاری تیسری لہر بنیادی طور پر مال برداری کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے پیشن گوئی کی کہ کیا اور انڈس موٹر کے بعد، آٹوموبائل سیکٹر کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے اس رجحان کو فالو کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے۔
مالی سال 2020 سے 21 کے اختتام کے بعد سے، مکمل طور پر ناک آؤٹ یونٹس کی قیمتوں میں 14 سے 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری طرف، سی بی یو یونٹس کی قیمتوں میں 40 سے 48 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آٹوموبائل ماہر مشہود علی خان نے کہا کہ پاکستان میں آٹوموبائل کی قیمتوں میں اضافے کے اہم عوامل میں ترسیل کے وقت میں اضافہ اور ضروری خام مال کی دستیابی شامل ہے۔
اس کے علاوہ، پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت 2018 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام عوامل کا دنیا بھر میں تیار کردہ اشیا کی قیمتوں پر براہ راست یا بالواسطہ اثر پڑتا ہے۔