ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج بدھ کے روز دعوی کیا ہے کہ ڈومیکریٹکس امریکی انتخابات 2020 کو چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے آج صبح ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی کہ وہ دوسری چار سالہ میعاد کا الیکشن جیتیں گے اور انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے ڈیموکریٹس کے خلاف الزام عائد کیا کہ وہ انتخابات کو چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم انہیں کبھی ایسا کرنے نہیں دیں گے۔
We are up BIG, but they are trying to STEAL the Election. We will never let them do it. Votes cannot be cast after the Polls are closed!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 4, 2020
ٹویٹر نے ٹرمپ کی ٹویٹ کو فوری طور پر فلیگ کر دیا اور کہا کہ اس ٹویٹ میں اشتراک کردہ کچھ یا سبھی مواد متنازعہ ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ کسی انتخابات یا دیگر شہری عمل کے بارے میں گمراہ کن ہو۔
مزید پڑھئے | امریکی انتخابات: امریکی عوام آج اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گی
اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ نے اپنے چوری کے الزام کو ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں کہا۔ پوری مہم کے دوران ٹرمپ نے انتخابی عمل کی سالمیت پر شکوک و شبہات ڈالنے کی کوشش کی ہے ، بار بار الزام لگایا گیا ہے کہ میل ان ووٹنگ دھوکہ دہی کا باعث بنے گی۔