ایک معروف نجی اسپتال نے بتایا ہے کہ کوویڈ19 ویکسن لگانے کے بعد جو لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوتے ہیں وہ انفیکشن کی شدید علامات سے محفوظ رہتے ہیں۔
ساؤتھ سٹی اسپتال کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعدیہ ورک نے واضح کیا کہ کچھ لوگوں کا ویکسین لگنے کے بعد بھی وائرس کا شکار ہونا معمول کی بات ہے اور خود اس ویکسین کی افادیت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسن لگوانے کے بعد وائرس کا شکار ہونے والوں کی علامتیں در حقیقت ہلکی سی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ویکسن سے ان کی حالت کچھ خراب ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | سعودیہ عرب کا صرف ویکسن لگوانے والوں کو حج اور عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ
انہوں نے تصدیق کی کہ متاثرہ افراد ویکسن لگوانے وقت صحت مند تھے لیکن اس کے بعد انہیں کورونا وائرس کا انفیکشن ہو گیا۔
طبی ماہرین کے مطابق ، ویکسین کی افادیت ایک انسان سے دوسرے انسان کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر ورک نے کہا کہ تمام کورونا مثبت مریضوں کے سینے کے سی ٹی اسکین اتنے خراب نہیں ہیں۔ اگر ویکسین کام نہ کرتی تو وہ زیادہ سنگین طور پر متاثر ہوتے۔ خوش قسمتی سے ، جب وہ کوویڈ19 میں مبتلا ہوئے تو انہیں کم علامات کا سامنا کرنا پڑا۔