آئیے آپ کو مرحلہ وار 6 ہدایات کے مطابق بتاتے ہیں کہ ویب سائٹ کیسے بنائی جاتی ہے۔
اپنی ویب سائٹ کو ڈیزائن اور ہوسٹ کرنے کے لیے آسان ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے چاہے آپ نے پہلے کبھی ویب سائٹ نا بھی بنائی ہو تو آپ کسی تکنیکی علم یا کوڈنگ کے بغیر ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کیسے بناتے ہیں؟
ویب سائٹ بنانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کسی ویب سائٹ بلڈر یا ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم جیسا کہ ورڈپریس کا استعمال کیا جائے۔
اس کے علاوہ آپ قابل اعتماد ویب سائٹ بنانے والے جیسے ‘وکس’ اور ‘سکوائر سپیس’ کو استعمال کرتے ہویَ بغیر کوڈنگ کے آپ اپنی ویب سائٹ کو کاروبار یا ذاتی برانڈ کے لیے ڈیزائن اور ہوسٹ کر سکتے ہیں۔
ایک اچھے ویب سائٹ بلڈر مثال کے طور پر ورڈ پریس کے ساتھ، آپ بہت آسانی سے ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔
مرحلہ 1۔ ویب سائٹ بنانے والے پلیٹ فارم کا انتخاب کریں اور اپنی ویب سائٹ کو سیٹ اپ کرنے کے لیے مفت سائن اپ کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ "ڈبلیو آئی ایکس (وکس)” کے زریعے ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو ان کی ویب سائٹ پر سائن اپ کریں اور اکاؤنٹ بنائیں۔
مرحلہ 2۔ سائٹ ٹیمپلیٹ کا انتخاب کریں۔
لاگ ان کرنے کے بعد ویب سائٹ بنانے والا پلیٹ فارم جس کا آپ نے انتخاب کیا ہے؛ وہ آپ کو مختلف ٹیمپلیٹ فراہم کرے گا جس میں سے کوئی ایک آپ اپنی ویب سائٹ کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ بزنس کے لئے ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو دیکھنا ہو گا کہ آپ ایسا ٹیمپلیٹ سیلیکٹ کریں جس میں شاپ کا آپشن بھی ہو۔
یہ بھی پڑھیں | روبوٹکس کیا ہیں؟ کب ایجاد ہوئے اور ان کا مستقبل کیا ہے؟
مرحلہ 3۔ اپنی ویب سائٹ میں ترمیم کریں اور اس اپنی مرضی کے مطابق بنائیں۔
ٹیمپلیٹ کو سیلیکٹ کرنے کے بعد آپ اپنے سیلیکٹ کئے گئے ٹیمپلیٹ میں اپنی مرضی سے بغیر کوڈنگ کے تبدیلی کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے الفاظ اور تصاویر لگا سکتے ہیں۔ تبدیلی کرنے کے بعد سیو کرنا مت بھولئے۔
مرحلہ 4۔ ڈیزائن کی خصوصیات شامل کریں اور دیکھیں کہ آپ کو صاف، سادہ ویب سائٹس سے لے کر مضبوط آن لائن اسٹورز تک کیا چیز چاہیے۔ اس مطابق اپنی سیٹنگ کریں اور آگے بڑھ جائیں۔
مرحلہ 5۔ اپنے ڈومین کو سرچ کریں اور ہوسٹ سے کونیکٹ کریں۔
آپ ڈومین کسی بھی ڈومین فروخت کرنے والی ویب سائٹ مثال کے طور پر گو ڈیڈی سے خرید سکتے ہیں۔ ڈومین خریدنے کے بعد آپ کو ہوسٹنگ بھی خریدنی ہو گی اور آپ چاہیں تو جس ویب سائٹ سے ڈومین خریدی ہے اسی سے ہوسٹ بھی خرید لیں اور پھر ان کو آپس میں کونیکٹ کر لیں۔ ڈومین کو ہوسٹنگ سے کونیکٹ کرنے کا طریقہ کار بہت سادہ ہے آپ یوٹیوب سے دیکھ کر آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔
مرحلہ 6۔ اپنی ویب سائٹ کو لائیو شائع کریں۔
یہ سب کرنے کے بعد آپ کو ویب سائٹ بنانے والے پلیٹ فارم سے اپنی ویب سائٹ کو لائیو کرنا ہو گا۔ لائیو کرنے کے بعد آپ کی ویب سائٹ عام عوام کے لئے پبلش ہو جائے گی۔