اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

وفاقی بجٹ: ردِعمل، تنقید اور ماہرین کی رائے

بلال رشید by بلال رشید
جون 14, 2024
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں, مالیات
budget 2024

پاکستان میں حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ حلقے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ کے مطابق بجٹ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ماہرین کی رائے: ٹیکس اہداف غیر منطقی

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال جمع ہونے والے محصولات سے 38 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ٹیکس نیٹ بڑھائے بغیر وصول کرنا ناممکن ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی حقیقی اقدامات نہیں کیے۔

عوامی مسائل: مہنگائی کا خدشہ

عام شہریوں کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لیوی بڑھانے سمیت کئی اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے مہنگائی کی نئی لہر آ سکتی ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں اصلاحات کا فقدان اور ٹیکسوں کی بھرمار نظر آتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور زراعت کے شعبوں کو چھوئے بغیر اور قومی فنانس کمیشن (این ایف سی) پر صوبوں کے ساتھ مذاکرات کے بجائے روایتی بجٹ پیش کیا۔ اس طرح حکومت نے اسٹرکچرل اصلاحات کا نادر موقع بھی گنوا دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ دستاویز جلد بازی میں، بغیر کسی ہوم ورک کے تیار کی گئی ہے۔ بجٹ میں کوئی طویل اور وسط مدتی پروگرام موجود نہیں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروباری افراد پہلے ہی 10 فیصد سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، اور غیر تنخواہ دار طبقے پر 45 فیصد ٹیکس عائد کرنا انہیں ٹیکس نہ دینے پر مجبور کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر پورا اترتا ہے: اسحاق ڈار

مالیاتی تجزیہ کار محمد سہیل نے بجٹ کو آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے پیشگی کارروائی کے طور پر دیکھتے ہوئے کہا کہ بجٹ گزشتہ سال کے مالیاتی استحکام کو جاری رکھے گا۔ تاہم برآمدات، توانائی اور دیگر شعبوں میں کوئی بڑی اصلاحات نظر نہیں آئیں۔

ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے، جبکہ نئے ٹیکس دہندگان کو شامل کیے بغیر خاطر خواہ نتائج نہیں نکل سکتے۔

بجٹ مایوس کن ہے

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگو نے کہا کہ بجٹ میں انڈسٹری کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور ایکسپورٹرز کی بھی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ معروف صنعت کار جاوید بلوانی نے ٹیکس تجاویز کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

رئیل اسٹیٹ پر مزید ٹیکس کی تجویز

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین آصف سم سم نے بجٹ کو تعمیراتی صنعت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے نہ صرف تعمیراتی لاگت بڑھے گی بلکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی۔

زیادہ ٹیکس اکٹھا کیے بغیر ملک چل نہیں سکتا

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کم ٹیکس جمع کرنے سے ملک نہیں چل پائے گا۔ جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ ضروری ہے، اور حکومت کا منصوبہ یہی ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح آئندہ تین برسوں میں 13 فیصد تک پہنچائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا تجارتی خسارہ دسمبر 2024 میں $2.44 بلین تک پہنچ گیا

نئے وفاقی بجٹ کے پیش ہونے کے بعد مختلف ماہرین، تجزیہ کاروں اور عوامی حلقوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ نے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے اسے آئی ایم ایف کے اہداف کی تکمیل کے لیے معاون قرار دیا ہے۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور معاشی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سیالکوٹ PSL ٹیم PSL 11 کے لیے پانچ ممکنہ نام منتخب

سیالکوٹ PSL ٹیم: PSL 11 کے لیے پانچ ممکنہ نام منتخب

جنوری 20, 2026
پنجاب پولیس کانسٹیبل جابز 2026 اہلیت اور فزیکل معیار

پنجاب پولیس کانسٹیبل جابز 2026: اہلیت اور فزیکل معیار

جنوری 20, 2026
پاکستان کی سرکاری تعطیلات 2026 حکومت نے مکمل فہرست جاری کر دی

پاکستان کی سرکاری تعطیلات 2026: حکومت نے مکمل فہرست جاری کر دی

جنوری 20, 2026
کوہاٹ میں پی پی ایل کی گیس دریافت پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی بڑی کامیابی

کوہاٹ میں گیس کی دریافت: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی بڑی کامیابی

جنوری 20, 2026
پاکستان 5G لانچ 2026 سات شہروں میں 5G سروس کا آغاز

پاکستان 5G لانچ 2026: سات شہروں میں 5G سروس کا آغاز

جنوری 20, 2026
Border 2 Box Office ایڈوانس بکنگ کے بعد 40 کروڑ کی اوپننگ متوقع

Border 2 Box Office: ایڈوانس بکنگ کے بعد 40 کروڑ کی اوپننگ متوقع

جنوری 20, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سیالکوٹ PSL ٹیم PSL 11 کے لیے پانچ ممکنہ نام منتخب

سیالکوٹ PSL ٹیم: PSL 11 کے لیے پانچ ممکنہ نام منتخب

جنوری 20, 2026
پنجاب پولیس کانسٹیبل جابز 2026 اہلیت اور فزیکل معیار

پنجاب پولیس کانسٹیبل جابز 2026: اہلیت اور فزیکل معیار

جنوری 20, 2026
پاکستان کی سرکاری تعطیلات 2026 حکومت نے مکمل فہرست جاری کر دی

پاکستان کی سرکاری تعطیلات 2026: حکومت نے مکمل فہرست جاری کر دی

جنوری 20, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔