وزیر خارجہ بلاول بھٹو چائنہ اور جاپان کا وزٹ کریں گے
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آنے والے ہفتوں میں چین اور جاپان کا دورہ کریں گے۔
بلاول بھٹو جون کے آخری ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ نئے چیمپئنز کے 14ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے جسے ورلڈ اکنامک فورم کے سمر ڈیووس بھی کہا جاتا ہے، جو 27 جون سے 29 جون تک چین کی تیانجن میونسپلٹی میں منعقد ہوگا۔
دریں اثناء وزیر خارجہ بلاول بھٹو جولائی کے پہلے ہفتے میں جاپان کا پہلا دورہ بھی کریں گے۔ جاپان پاکستان کا کلیدی ترقیاتی پارٹنر ہے اور وزیر خارجہ کے دورے سے باہمی تعاون مزید گہرا ہونے کا امکان ہے۔ اگرچہ جاپان کو مغربی اتحادی سمجھا جاتا ہے، اس کے باوجود ٹوکیو پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | اینکر پرسن صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے خلاف 9 مئی کو توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج