وزیر اعظم عمران خان کء جانب سے کراچی میں پیدا ہونے والے شدید ترین بجلی بحران کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی نس کی ان کی جانب سے صوبہ سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال لیا گیا جیز کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
گورنر سندھ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے کورونا کے حوالے سے مشن اور ان کی حکمت عملی کی تعریف کی گئی۔ اس ملاقات میں کے الیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
عمران خان کی جانب سے کے الیکٹرک کے شدید بحران اور اس متعلق معاملات کو حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے اور بجلی سے متعلقہ عوامی شکایات کا حل ممکن بنایا جائے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن پر ہم کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
دریں اثناء اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی سادگی سے منائیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد نا کیا گیا تو وائرس تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اگر ہمارے لوگوں کی جانب سے احتیاط کی جاتی ہے تو بمقابلہ دیگر ممالک کے ہم زیادہ بہتر انداز سے کورونا سے نکل سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان نے جمعرات کو وفاقی دار الحکومت میں آئیسولیشن اسپتال اور وبائی امراض کے علاج کے لئے بنائے گئے جدید مرکز کے افتتاح کے دوران کیا۔
مزید برآں انہوں نے اس موقع پر این ڈی ایم سے کو خراج تحسین بھی پیش کیا کہ انہوں نے مشکل صورتحال کے باوجود بہت ہی قلیل مدت میں جدید اسپتال بنائے۔