وزیراعظم عمران خان نے ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو ملاقات کرنے کی دعوت دی ہے اور وزیر اعظم کی ارشد ندیم سے جلد ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ارشد ندیم وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔
زرائع کے مطابق ارشد ندیم سے ملاقات کا مقصد اولمپکس کے دوران پاکستانی ٹیم میں سب سے بہترین کارکردگی کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ کھیلوں کےبین الاقوامی ایونٹ اولمپک گیمز کے اس سال ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کی دس رکنی ٹیم شامل تھی تاہم تمام کھلاڑی شروع میں ہی ہار گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں | کشمیری پریمیئر لیگ: باگ سٹائل آج کوٹلی شیروں کا سامنا کریں گے
پاکستانی کھلاڑیوں میں ارشد ندیم واحد کھلاڑی تھے جو میڈل کی امید برقرار رکھے رہے اور آخری راؤند تک زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا البتہ بدقسمتی سے وہ میڈل نا جیت سکے۔
ارشد ندیم کی وطن واپسی 12 اگست کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوئی جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ ارشد ندیم کے استقبال کیلئے صوبائی وزیر کھیل سمیت اعلی عہدیداران وہاں موجود تھے۔ استقبال کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم بےشک میڈل نہیں جیت سکے مگر نے انہیں پاکستان قوم کا دل ضرور جیتا ہے۔