وزیر اعظم عمران خان نے منگل کی صبح اپنے انسٹاگرام پیج پر بچپن کی تصویر اپلوڈ کی کو عمران خان کے 5.1 ملین فالوورز نے خوب پسند کیا۔
مذکورہ بالا تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹا عمران خان اپنی والدہ ، والد اور دو بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا
یہ تصویر پوسٹ کیے جانے کے 11 گھنٹوں کے اندر ، اس تصویر کو 76 ہزار فالورز نے تصویر کو لائک کیا اور تقریبا 980 کے قریب لوگوں نے مختلف کمنٹ کئے جس میں عمران خان کی تعریف کی گئی اور اس کے والدین کو دعائیں دی گئیں۔
یاد رہے کہ پچھلے ماہ وزیر اعظم کے انسٹاگرام پہ 5 ملین فالوورز ہو گئے تھے جو کہ مقبول فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔ فالورز کا یہ سنگ میل وزیر اعظم کے تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران مکمل ہوا۔
وزیر اعظم سوشل میڈیا پر اچھی خاصی موجودگی برقرار رکھتے ہیں اور وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالورز ہیں۔