اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

وزیر اعظم شہباز شریف کا جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرنے کا اعلان

ذیشان خان by ذیشان خان
مئی 15, 2024
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں
وزیر اعظم شہباز شریف کا جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کئی دنوں سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد چند دنون میں خود آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرین اور پولیس کے درمیان کئی دنوں سے جاری جھڑپوں میں کم از کم تین مظاہرین اور ایک پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ 

فی الحال 83 ملین ڈالر کی سبسڈی کے اعلان اور علاقائی حکومت کو  آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی امید دلانے پر منگل کو احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے اپنی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے زمینی صورتحال کا ذاتی طور پر جائزہ لینے اور مذاکرات کی میز پر مسائل کے حل کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے چند روز میں آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور  وہاں امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ 

یاد رہے کہ کشمیر کا ہمالیائی علاقہ 1947 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تقسیم ہے۔ دونوں ممالک اس علاقے کے ایک حصے پر حکومت کرتے ہیں جبکہ مکمل حصے پر ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔ 

 جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 11 مئی سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  محرم الحرام: سندھ حکومت کی سیکورٹی کے پیش نظر 143 علماء اور ذاکروں کی تقاریر اور سفر پر پابندی

عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق کا اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

کراچی میں آرام دہ زندگی کے لیے تنخواہ

کراچی میں آرام دہ زندگی گزارنے کے لیے کتنی تنخواہ کافی ہے؟

اپریل 3, 2026
پبلک ٹرانسپورٹ انشورنس ویریفکیشن سسٹم

پبلک ٹرانسپورٹ انشورنس ویریفکیشن سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

اپریل 3, 2026
پنجاب سکول چھٹیوں کی اپ ڈیٹ

کیا پنجاب نے سکولوں کے لیے ہفتے میں تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے؟

اپریل 3, 2026
ایچ ای سیUCAT اور HAT شیڈول 2026

ایچ ای سی (UCAT) اور(HAT) شیڈول 2026: سکالرشپس کے لیے اہم تفصیلات

اپریل 2, 2026
کینیڈا امیگریشن 2026

کینیڈا امیگریشن 2026: ایکسپریس انٹری، پی این پی اور پی آر کا مکمل طریقہ کار

اپریل 2, 2026
Dongfeng Box Smart 330

Dongfeng Box Smart 330 پاکستان میں لانچ، خصوصیات اور قیمت

اپریل 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

کراچی میں آرام دہ زندگی کے لیے تنخواہ

کراچی میں آرام دہ زندگی گزارنے کے لیے کتنی تنخواہ کافی ہے؟

اپریل 3, 2026
پبلک ٹرانسپورٹ انشورنس ویریفکیشن سسٹم

پبلک ٹرانسپورٹ انشورنس ویریفکیشن سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

اپریل 3, 2026
پنجاب سکول چھٹیوں کی اپ ڈیٹ

کیا پنجاب نے سکولوں کے لیے ہفتے میں تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے؟

اپریل 3, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔