پاکستان اور چین کا چھ معاہدوں پر دستخط
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج پیر کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے طور پر پاکستان اور چین کے درمیان تازہ تجارتی معاہدوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں کیا جس میں پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے چھ معاہدوں پر دستخط کیے۔
چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ، جو تین روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں، نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں چینی صدر کا اپنے سینئر عہدیدار کو پاکستان بھیجنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہماری دوستی کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ آج، ہم نے کچھ اہم دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جو ہمارے اقتصادی تعاون میں اضافہ کریں گے اور ہم دوسرے مرحلے کو ایک نئے موڈ کے تحت شروع کریں گے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معاہدوں سے زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری ہوگی جس سے پاکستان چین کے تعاون سے چینی حکومت کی ضروریات اور معیارات کے مطابق اشیاء برآمد کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ نے دستخط کیے تھے اور اس پر فوری عمل درآمد کیا گیا تھا۔
آج، ہم دعویٰ کر سکتے ہیں کہ سی پیک کے تحت بجلی، توانائی، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں 25 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | بچوں کی حفاظت کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے:سجل علی
وزیر اعظم شہباز شریف کا چینی نائب وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال
انہوں نے چین کے نائب وزیراعظم کا سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر پاکستان کا دورہ کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے چینی نائب وزیر اعظم کا پرتباک استقبال کیا۔
قبل ازیں چین کے نائب وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ان کا استقبال کیا۔ چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کی آمد پر وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، سید نوید قمر، احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، حنا ربانی کھر اور طارق فاطمی پر مشتمل اپنے وفد کا چینی وزیر اعظم سے تعارف کرایا۔