شہباز شریف نے سے دردمندانہ اپیل کی
وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام بالخصوص مخیر حضرات سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تاریخی بارشوں کی وجہ سے سیلاب آیا ہے۔ بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے پناہ نقصان ہوا ہے۔
مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر 5 ارب روپے جاری کیے ہیں۔
عوام بالخصوص مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ مشکلات میں گھرے ان پاکستانیوں کی بحالی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔
انصار مدینہ کے جذبے سے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاک آرمی کے خلاف کمپین چلانے پر معزرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا پرسن نے معافی مانگ لی
یہ بھی پڑھیں | جنرل باجوہ کا سعودیہ اور دبئی سے پاکستان، آئی ایم ایف ڈیل کے لئے رابطہ
ملک کے بدترین سیلاب
جس طرح پاکستانی عوام نے 2005 کے زلزلے اور 2010 میں ملک کے بدترین سیلاب کے دوران متاثرین کی دل کھول کر مدد کرکے دنیا بھر میں ایک مثال قائم کی تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔
سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز وزیراعظم ریلیف فنڈ 2022 اکاؤنٹ نمبر جی-12164 میں جمع کیے جا سکتے ہیں۔۔
وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
صوبائی حکومتوں سے بھی متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے۔