نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری موصول
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس کو پیر کو وزارت دفاع کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری موصول ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سمری میں پانچ ناموں کا ذکر ہے۔ تاہم وزیر اعظم کے دفتر نے ابھی تک اس پیشرفت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
‘پراسس شروع کر دیا گیا’
پیر کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ فوج میں تقرریوں کا عمل آج سے شروع ہوا ہے اور یہ تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ پاک فوج کے اعلیٰ ترین پیاروں کا پہلا تقرری کا عمل آج شروع ہو گا جو انشاءاللہ جلد تمام تر آئینی تقاضہ کی مطابق پورا ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | پیپلرز پارٹی کراچی سے بلدیاتی انتخابات جیتے گی، سعید غنی
یہ بھی پڑھیں | حکومت نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت دے دی
وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق
وزیر دفاع نے بالواسطہ تصدیق کی ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری وزارت دفاع سے موصول ہو گئی ہے۔
ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے بتایا کہ آپ دیکھیں گے کہ پیر کی شام تک تقرری کے عمل کے حوالے سے واضح تصویر سامنے آجائے گی۔
نئے آرمی چیف 29 نومبر کو چارج سنبھالیں گے
نئے آرمی چیف 29 نومبر کو چارج سنبھالیں گے کیونکہ موجودہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے عہدے کے چھ سال مکمل کرنے کے بعد اسی دن ریٹائر ہوں گے۔
سب کچھ ٹریک پر ہے
ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ حکومت اور فوج کے درمیان نئی تقرری پر اختلافات ہو سکتے ہیں۔ ایک قیاس یہ ہے کہ فوج اعلیٰ عہدہ کے لیے حکومت کے نامزد کردہ امیدوار سے اتفاق نہیں کر رہی ہے۔
تاہم، ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ سول اور ملٹری قیادت کے درمیان اس معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ سب کچھ ٹریک پر ہے۔