لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اراکین سے ملاقات کی۔
اجلاس میں عوامی فلاحی منصوبوں اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ان کی حکومت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، جس کے مثبت اثرات عوام پر بھی پڑ رہے ہیں۔