مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے
وزیراعظم کی مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
شہباز شریف نے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے دعا کی
سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
.یہ بھی پڑھیں | آفتاب سلطان نے چئیرمین نیب کی حیثیت سے استعفی دے دیا
.یہ بھی پڑھیں | منی بجٹ منظور ہو گیا
شہباز شریف کی سیکیورٹی فورسز کے عزم کی تعریف
شہباز شریف نے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان کی بھی حملے کی مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی بھی کی۔