وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آٹھ میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے لیے آٹھ میگا ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، روڈ انفراسٹرکچر اور صنعتوں کے شعبوں میں انقلاب لانے کے لیے ایک جامع اقتصادی بحالی پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔
نوجوانوں میں اربوں روپے کے وظائف تقسیم
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں میں اربوں روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے ہیں اور ہونہار طلباء میں لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین میں ایک سو ارب روپے بھی تقسیم کیے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے ملک میں معاشی استحکام اور جمہوریت کے استحکام کے لیے سخت محنت کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالنے کی توفیق دی۔
یہ بھی پڑھیں | آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کے نرخ بڑھائے گئے، وزیراعظم شہباز شریف
تیل اور قدرتی گیس کے منصوبوں کا افتتاح
اس موقع پر وزیراعظم نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ سے متعدد لنک روڈز، ڈیرہ ژوب ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ سب گرڈ سٹیشن اور علاقے کے لوگوں کو تیل اور قدرتی گیس کی فراہمی سے متعلق منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی ترقی کو پہلے اور سیاست کو دوسرے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ ہوگا۔