وزیراعظم آج اسلام آباد میں آئی ٹی منصوبوں کا آغاز کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعرات) اسلام آباد میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ سیمینار کا مقصد آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔
اس تقریب میں معروف آئی ٹی کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی۔ سیمینار میں ڈیسٹینیشن پاکستان، ٹیک لفٹ بوٹ کیمپ، آزاد کشمیر میں خواتین کے لیے پہلا نالج پارک، ایگری ٹیک انکیوبیٹر فیصل آباد اور سنٹر آف ایکسی لینس ان گیمنگ اینڈ اینی میشن بھی پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں | کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا
اس کے علاوہ وفاقی وزراء، صوبائی وزرائے اعلیٰ، صنعتی رہنماؤں سمیت غیر ملکی معززین اور خلیجی ممالک، چین اور متحدہ عرب امارات کے سفارت کار بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔