مڈل آرڈر بیٹر عمر امین کو پاکستان چیمپئنز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جو 18 جولائی سے شروع ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 (WCL) میں اپنی مہم کا آغاز انگلینڈ کے خلاف کرے گی۔
ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر عمر امین کی شمولیت کی تصدیق کی گئی ہے
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 18 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف ہوگا۔
اس مرتبہ ٹیم کی قیادت سابق کپتان محمد حفیظ کریں گے جو یونس خان کی جگہ سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ یونس خان اور مصباح الحق اس بار ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں سرفراز احمد (وکٹ کیپر بیٹر) اور رومان رئیس (لیفٹ آرم فاسٹ بولر) کی بھی نئی شمولیت ہوئی ہے۔
جبکہ شعیب ملک، شاہد آفریدی، شرجیل خان، وہاب ریاض اور سہیل تنویر جیسے تجربہ کار کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ برقرار ہیں۔
ٹیم کا شیڈول بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جاری کیا گیا ہے جس میں اسکواڈ اور میچز کی تفصیل دی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز نے پہلے سیزن میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔
انہوں نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی بھارت کے خلاف 243/4 کا بڑا اسکور پوسٹ کر کے 68 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
یونس خان کی قیادت میں انگلینڈ کو بھی ہرایا اور سیمی فائنل میں ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔
تاہم، فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کھا گئے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں ایک بار پھر پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
سب سے اہم مقابلہ پاکستان بمقابلہ بھارت ہوگا جو 20 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان چیمپئنز کا اسکواڈ:
محمد حفیظ (کپتان)
شعیب ملک
سہیب مقصود
عمر امین
شرجیل خان
سرفراز احمد (وکٹ کیپر)
شاہد آفریدی
آصف علی
عامر یامین
وہاب ریاض
رومان رئیس
سہیل تنویرسہیل خان
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ کیسے لیں؟