پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ ان کے حالیہ انٹرویو میں دئیے گئے بیان کو غلط بیانی کے ساتھ ہیش کیا گیا جہاں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو 2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کو ہارنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
آفریدی نے انٹرویو کا اسکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ انھیں ‘غلط انداز میں’ پیش کیا گیا ہے اور ٹیم کا ہر بلے باز سمیت میرے میچ کی ہار کیں برابر کا شریک ہے۔ بدقسمتی سے اس انٹرویو میں مجھے غلط قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2011 کی شکست ٹیم کی بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ میرے سمیت دیگر بلے باز دباؤ میں آ گئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کسی فردپر کوئی الزام نہیں۔
عرب نیوز نے آفریدی کے حوالے سے کہا تھا کہ بہت سے لوگ مصباح کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ اس نے آہستہ آہستہ اننگ کھیلی۔ جس سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ شاہد آفریدی نے مصباح کو میچ ہارنے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
انٹرویو کے دوران سابق کرکٹ کپتان نے مزید کہا کہ وہ ہر کھلاڑی کی طاقت جانتے تھے ، انہیں ان کمزوریوں کے بارے میں پتہ تھا لہذا جب کوئی کھلاڑی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا تھا تو وہ اس کے نام نہیں لیتے تھے بلکہ اس کی حمایت کرتے تھے۔