واٹس ایپ کا مزید صارفین کے لیے ویڈیو میسج فیچر کا اعلان
واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کے لیے ویڈیو میسج فیچر کو وسیع پیمانے پر متعارف کروا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، واٹس ایپ نے ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے ذریعے نئی اپ ڈیٹ جمع کرائی ہے جس سے ورژن 23.15.1.76 تک پہنچ گیا ہے۔
ویڈیو پیغامات والا یہ فیچر آج سے مزید بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے اور آنے والے دنوں میں مزید لوگوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔
یہ فیچر صارفین کو 60 سیکنڈ تک جاری رہنے والی ریئل ٹائم ویڈیوز کو شیئر کرنے کی اجازت دے گا اور اس کے لیے وائس نوٹ کی طرح زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں | اسلام آباد میں دو چھٹیوں کا اعلان
ویڈیو پیغام کے لیے، آپ کو چیٹ کے اندر مائیکروفون آئیکن کو دبانے کی ضرورت ہے تاکہ اسے کیمرے کے بٹن میں تبدیل کیا جا سکے۔ ویڈیو ریکارڈ کرتے وقت آپ ہینڈز فری کو فعال کرنے کے لیے اوپر سوائپ بھی کر سکتے ہیں۔
تحریر کی طرح، یہ ویڈیو پیغامات بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں اور صرف وہی شخص دیکھ سکتا ہے جسے آپ بھیجتے ہیں۔
مزید برآں، ان ویڈیو پیغامات کو ایڈٹ یا عام طور پر فارورڈ نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ خصوصی طور پر اسی کے لیے ویڈیو پیغامات ریکارڈ کروائیں گے جسے بھیجنا مقصد ہو گا۔