واٹس ایپ کا لو-لائٹ موڈ موڈ کیا ہے؟
واٹس ایپ کا نیا لو-لائٹ موڈ ایک جدید فیچر ہے جو صارفین کو کم روشنی میں بہتر ویڈیو کال کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس موڈ سے ویڈیو کال کے دوران تصویر کی کوالٹی بہتر ہو جاتی ہے اور روشنی کم ہونے کے باوجود چہرہ واضح نظر آتا ہے۔ یہ فیچر ویڈیو کالز کو زیادہ صاف اور شفاف بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
لو-لائٹ موڈ کو کیسے آن کریں؟
1. جب آپ واٹس ایپ پر ویڈیو کال میں شامل ہوں، تو اسکرین پر موجود “فلٹر” آئیکون پر ٹیپ کریں۔
2. اس کے بعد “بلب” آئیکون کو سکرین کے اوپر دائیں طرف منتخب کریں۔
یہ فیچر دونوں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اگر کسی کے پاس یہ فیچر نہیں آ رہا تو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کر کے دیکھیں۔ یہ فیچر آہستہ آہستہ مختلف ڈیوائسز پر دستیاب ہو رہا ہے لہذا اگر آپ کے پاس یہ ابھی دستیاب نہیں تو تھوڑا انتظار کریں۔
لو-لائٹ موڈ کے فوائد
لو-لائٹ موڈ کے استعمال سے ویڈیو کالز میں تصویر کی گرین نیس کم ہو جاتی ہے اور تصویر زیادہ شفاف نظر آتی ہے۔ یہ فیچر خصوصاً ان صارفین کے لیے مفید ہے جو کم روشنی والے ماحول میں ویڈیو کالز کرتے ہیں اور بہتر کوالٹی چاہتے ہیں۔