بین الاقوامی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی پرائیویسی مزید محفوظ بنانے کیلئے نئے فیچر کا آغاز کیا ہے۔
صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ وقتا فوقتا نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس سے پہلے واٹس ایپ نے صرف ایک دفعہ دیکھے جانے والی تصویر بھیجنے کا فیچر متعارف کروایا تھا۔
زرائع کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ اب ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے بعد پروفائل فوٹو کا سکرین شاٹ نہیں لیا جا سکے گا۔
اس فیچر کے بعد آپ کسی کی پروفائل کا بغیر اجازت سکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ بیٹا صارفین کے لئے اس فیچر کا ٹیسٹنگ کے لئے آغاز ہو چکا ہے۔